ترجمہ: میرے اور تمہارے حسینؓ کے درمیان بڑا فرق ہے۔ کیونکہ میں ہر وقت تائید کیا جاتا ہوں اور مدد کیا جاتا ہوں۔
واما حسین فاذکروا دشت کربلا
الیٰ ہذہ الایام تبکون فانظروا
(اعجاز احمدی ص۶۹، خزائن ج۱۹ ص۱۸۱)
ترجمہ: تم اپنے حسینؓ کے متعلق دشت کربلا یاد کرو۔ ابھی تک رو رہے ہو۔ پس دیکھو:
وواﷲ لیست فیہ منی زیادۃ
وعندی شہادات من اﷲ فانظروا
(اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳)
ترجمہ: خدا کی قسم امام حسینؓ میں مجھ سے زیادتی نہیں ہے اور میرے نزدیک خدا کی شہادتیں ہیں۔ بس دیکھو:
وانی قتیل الحب لکن حسینکم
قتیل العدیٰ فالفرق اجلے واظہر
(اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳)
ترجمہ: تحقیق میں شہید محبت ہوں۔ لیکن تمہارا حسینؓ دشمنوں کا مقتول ہے۔ پس فرق بیّن اور ظاہر ہے۔ نواسہ حضورﷺ کے متعلق اس قدر ہتک آمیز کلام اور دعویٰ اسلام۔
این خیال است ومحال است
چوتھا درجہ … مہدی آپ نے مجددیت کی کلاس پاس کر کے مہدیت کا درجہ حاصل کر لیا اور علامات ظہور مہدی کو اپنے اوپر منطبق کرنے لگے۔ ادھر علمائے حق نے آیات واحادیث کا صحیح مفہوم لوگوں کو سنا کر مرزاقادیانی کی ایمان سوز ضلالت کو اظہر من الشمس کر دیا تو مرزاقادیانی نے احادیث کے متعلق بدیں مضمون اپنا خیال ظاہر کیا کہ: ’’میرے اس دعویٰ کی حدیث بنیاد نہیں بلکہ قرآن اور وہ وحی ہے جو میرے پہ نازل ہوئی۔ ہاں تائیدی طور پر ہم حدیثیں بھی پیش کرتے ہیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اور میری وحی کے معارض نہیں اور دوسری حدیثوں کو ہم ردی کی طرح پھینک دیتے ہیں۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۳۰، خزائن ج۱۹ ص۱۴۰)
خدا کی شان ہے ایک ریزہ چین خوان نصاریٰ کا
گدائی کرتے کرتے مہدی موعود بن جائے