اہل بیتؓ رسولؐ کی توہین
۱۹۹… بیان مرزاقادیانی کہ : ’’انما یرید اﷲ الایۃ‘‘ میری اولاد کی شان میں ہے۔ (تذکرہ ص۶۹۶، طبع۳)
۲۰۰… بیان امت مرزا۔ ’’خاندان حضرت مسیح موعود کی تطہیر آیت ’’وانما یرید اﷲ لیذہب‘‘ سے ثابت ہے۔‘‘ (ذریت طیبہ ص۷)
۲۰۱… بیان مرزا۔ ’’جس طرح سادات کی دادی کا نام شہربانو تھا۔ اسی طرح یہ میری بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں ہوگی۔ اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لئے میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی ہے۔‘‘
(تریاق القلوب ص۶۵، خزائن ج۱۵ ص۲۷۵)
۲۰۲… بیان مرزا۔
میری اولاد سب تیری عطا ہے
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہے
یہی ہیں پنجتن جن پر بنا ہے
(درثمین ص۴۵)
۲۰۳… بیان خلیفہ محمود۔ ’’اب جو سید کہلاتا ہے۔ اس کی یہ سیادت باطل ہو جائے گی۔ اب وہی سید ہوگا جو حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کی اتباع میں داخل ہوگا۔ اب پرانا رشتہ کام نہیں آئے گا۔‘‘ (قول الحق ص۳۲، از خلیفہ محمود)
یعنی اب سید المرسلین کا رشتہ نعوذ باﷲ بیکار ہے۔ اب تو وہی سید ہوگا۔ جو بقول مرزامحمود مرزاقادیانی کی بیعت کرے گا۔ خدا اس بناسپتی سیادت سے محفوظ رکھے۔ آمین!
حضرت سیدۃ النساء فاطمتہ الزہراؓ کی توہین ۲۰۴… بیان مرزا۔ ’’حضرت فاطمہؓ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۹، خزائن ج۱۸ ص۲۱۳)
افسوس ایک غیرمحرم اور وہ بھی دشمن اہل بیت ہوکر حضرت بتول دختر رسول کی شان میں اس قدر گستاخی۔