وہ نبوت ہے مسلماں کے لئے برگ حشیش
جس نبوت میں نہیں قوت وشوکت کا پیام(اقبالؒ)
بعثت ثانی کے کافر
۱۶… ’’آنحضرتﷺ کی بعثت اوّل میں آپ کے منکروں کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دینا۔ لیکن آپ کی بعثت ثانی میں آپ کے منکروں کو داخل اسلام سمجھنا یہ آنحضرتﷺ کی ہتک ہے۔ حالانکہ خطبہ الہامیہ۱؎ میں حضرت مسیح موعود نے آنحضرتﷺ کی بعثت اوّل اور بعثت ثانی کی باہمی نسبت کو ہلال اور بدر کی نسبت سے تعبیر فرمایا ہے۔ جس سے لازم آتا ہے کہ بعثت ثانی کے کافر کفر میں، بعثت اوّل کے کافروں سے بہت بڑھ کر ہیں۔‘‘
(الفضل مورخہ ۱۵؍جولائی ۱۹۱۵ئ، ص۶)
مرزاقادیانی کا ذہنی ارتقاء
۱۷… ’’حضرت مسیح موعود کا ذہنی ارتقاء آنحضرتﷺ سے زیادہ تھا۔ اس زمانہ میں تمدنی ترقی زیادہ ہوئی ہے اور یہ جزوی فضیلت ہے جو مسیح موعود کو آنحضرتﷺ پر حاصل ہے۔‘‘ (رسالہ ریویو قادیان ماہ مئی ۱۹۲۹ئ)
سیدالانبیاء سے ہر شخص بڑھ سکتا ہے
۱۸… ابن کذاب مرزامحمود قادیانی کا باغیانہ اعلان: ’’اگر کوئی شخص مجھ سے پوچھے کہ کیا محمدﷺ سے بھی کوئی شخص بڑا درجہ حاصل کر سکتا ہے تو میں کہا۲؎ کرتا ہوں کہ خدا نے اس مقام کا دروازہ بھی بند نہیں کیا۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر محمدﷺ سے کوئی شخص بڑھنا چاہے تو بڑھ سکتا ہے۔‘‘ (خطبہ مرزامحمود مندرجہ الفضل قادیان مورخہ ۱۶؍جون ۱۹۴۴ء ص۸)
۱؎ خطبہ الہامیہ مرزاقادیانی کی کتاب ہے۔ جس کا حوالہ نمبر۱۳ میں دیا گیا ہے۔
۲؎ دیکھو اسی باغی رسالتﷺ مرزامحمود قادیانی کے قول باطل میں فی البداہت استمرار موجود ہے۔ یعنی شروع ہی سے میرا یہی شیطانی عقیدہ ہے اور میں یہ برملا ہمیشہ کہتا رہتا ہوں۔ سہ حرف بریں مذہب!