محمد رسول اﷲ سے مراد
۸… ایک غلطی کے ازالہ میں حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے۱؎ کہ ’’محمد رسول اﷲ والذین معہ‘‘ کے الہام میں محمد رسول اﷲ سے مراد میں ہوں اور محمد رسول اﷲ خدا نے مجھے کہا ہے۔ (اخبار الفضل مورخہ ۱۵؍جولائی ۱۹۱۵ئ، ص۶)
اصول احمدیت
۹… ’’خداتعالیٰ اپنی پاک وحی میں مسیح موعود (مرزاقادیانی) کو محمد رسول اﷲ، کر کے مخاطب کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود کا آنا بعینہ محمد رسول اﷲ کا دوبارہ آنا ہے۔ حضرت مسیح موعود کو عین محمد ماننے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے اور یہی وہ بات ہے جو احمدیت کی اصل اصول کہی جاسکتی ہے۲؎۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۷؍اگست ۱۹۱۵ئ، ص۷)
وہی احمد ہے وہی محمد ہے
۱۰… ’’اگر یہ لوگ اس زمانے کے رسول کے خیالات اور تعلیم اور وہ کلام ربانی جو اس رسول پر نازل ہوتا ہے چھوڑ دیں گے تو وہ اور کون سی باتیں ہیں۔ جن کی اشاعت کرنا چاہتے ہیں۔ کیا اسلام کوئی دوسری چیز ہے جو اس رسول سے علیحدہ ہوکر بھی مل سکتا ہے۔ وہی احمد ہے وہی محمد ہے۔ جو اس وقت ہم میں موجود ہے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۳۶ئ)
قادیان میں محمد
۱۱… ’’قادیان میں اﷲتعالیٰ نے پھر محمدﷺ کو اتارا ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۲۰)
محمد مدنی سے محمد قدنی افضل ہے
خیال زاغ کو بلبل سے برتری کا ہے
غلام زادے کو دعویٰ پیغمبری کا ہے
۱؎ ایک غلطی کا ازالہ، مرزاقادیانی کی کتاب ہے جس کا ہم نے نمبر۱ میں حوالہ پیش کیا ہے۔
۲؎ حق برزیاں شود جاری۔ پس قادیانی امت کا یہی وہ خانہ ساز محمد ہے۔ جس محمد کا یہ لوگ کلمہ پڑھتے ہیں۔