نعسا معلوم نہیں کس زبان کے ہیں اور انگریزی یہ ہیں۔ اوّل عربی فقرہ ہے۔ یا دؤد عامل بالناس رفقا واحسانا۔ یو مسٹ ڈو وہاٹ آئی ٹولڈ یو۔ تم کو وہ کرنا چاہئے جو میں نے فرمایا ہے۔ یہ اردو عبارت بھی الہامی ہے۔ پھر بعد اس کے ایک اور انگریزی الہام ہے اور ترجمہ اس کا الہامی نہیں بلکہ ایک ہندو لڑکے نے بتلایا ہے۔ فقرات کی تاخیر وتقدیم کی صحت بھی معلوم نہیں اور بعض الہامات میں فقرات کا تقدم وتاخر بھی ہو جاتا ہے۔ (یہ مرزاقادیانی کے الہام کی خصوصیت ہے۔ وجہ ظاہر ہے) اس کو غور سے دیکھ لینا چاہئے اور وہ الہام یہ ہیں۔ ’’دو آل من شد بی اینگری۔ بٹ گاڈ از ود یو۔ ہی شل ہلپ یو واڑدیس آف گاونائٹ کین ایکس چینج‘‘ ترجمہ: اگر تمام آدمی ناراض ہوں گے۔ لیکن خدا تمہارے ساتھ ہوگا۔ وہ تمہاری مدد کرے گا۔ اﷲ کے کام بدل نہیں سکتے۔ پھر اس کے بعد ایک دو اور الہام انگریزی ہیں۔ جن میں سے کچھ تو معلوم ہیں اور وہ یہ ہے۔ ’’آئی شل ہلپ یو۔‘‘ مگر بعد اس کے یہ ہے۔ ’’یو ہیو گو ٹو امرتسر‘‘ پھر ایک فقرہ ہے جس کے معنی معلوم نہیں اور وہ یہ ہے۔ ’’ہی ہل ٹس ان دی ضلع پشاور‘‘ یہ فقرات ہیں ان کو تنقیح سے لکھیں اور براہ مہربانی جلد ترجواب بھیج دیں۔ تاکہ اگر ممکن ہو تو اخیر جزء میں بعض فقرات بہ موضع مناسب درج ہوسکیں۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۱ ص۶۸)
اور ایک مرکب الہام بھی ملاحظہ ہو۔ ’’دس دن بعد میں موج دکھاتا ہوں۔‘‘ (اردو) ’’ان نصر اﷲ قریب فی شائل مقیاس‘‘ (عربی) ’’ون ول یو گو ٹو امرتسر‘‘ (انگریزی) یعنی دس دن کے بعد ضرور روپیہ آئے گا۔ پہلے اس سے کچھ نہیں آئے گا۔ خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اونٹنی دم اٹھاتی ہے تب اس کا بچہ جننا نزدیک ہوتا ہے۔ ایسا ہی مدد الٰہی قریب ہے اور پھر انگریزی فقرہ میں یہ فرمایا کہ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امرتسر جاؤ گے۔
(حقیقت الوحی ص۲۸۰، خزائن ج۲۲ ص۲۹۲)
پتہ نہیں یہ ترجمہ بھی الہامی ہے کہ نہیں۔
اور ایک مرکب الہام ’’رب کل شیٔ خادمک ربی فاحفظنی وانصرنی وارحمنی (عربی) خدا قاتل تو باد۔ مرا از شر تو محفوظ دارد (فارسی) زلزلہ آیا۔ (اردو)‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۸، خزائن ج۲۲ ص۱۰۱)
اور ایک مرکب الہام ’’دست تو دعائے تو ترحم زخدا (فارسی) زلزلہ کا دھکا (اردو) عفت الدیار محلہا ومقامہا (عربی)‘‘ (حقیقت الوحی ص۹۹، خزائن ج۲۲ ص۱۰۲)
پھر اپنے الہامات کے متعلق اپنا عقیدہ اس طرح بیان کرتا ہے۔ ’’مگر میں خدا تعالیٰ کی