احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۱… ’’الہامی عبارت میں شرطی طور پر عذاب موت کا وعدہ تھا۔‘‘ (انوار الاسلام ص۵، خزائن ج۹ ص۵) ۲… ’’آتھم نے رجوع کا حصہ لے لیا۔ جس حصہ نے اس کے وعدۂ موت میں تاخیر ڈال دی۔‘‘ (انوار الاسلام ص۲، خزائن ج۹ ص۲) ۳… ’’نفس پیش گوئی تو اس کی موت تھی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۸۷، خزائن ج۲۲ ص۱۹۳) دوسرا عذر آتھم کو قسم کھانے کے لئے کہاگیا۔ مگر اس نے نہ کھائی۔ الجواب ۱… عیسائی مذہب میںقسم کھانی جائز نہیں۔ ملاحظہ ہو: ’’میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ بالکل قسم نہ کھانا نہ آسمان کی۔ کیونکہ وہ خدا کا تخت ہے نہ زمین کی نہ یروشلم کی نہ اپنے سر کی۔‘‘ (رسالہ شاہی فرمان ص۶، انجیل متی، یعقوب باب۱۲ آیت۵) ۲… مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’اے مسلمانوں! قرآن تمہیں انجیل کی طرف یہ نہیں کہتا کہ ہرگز قسم نہ کھاؤ۔‘‘ (کشتی نوح ص۲۷، خزائن ج۱۹ ص۲۹) ناظرین! مرزاقادیانی کی چالاکی یہ تھی کہ اگر آتھم قسم کھا گیا تو ہم فوراً کہہ دیں گے کہ دیکھ لو ہماری بات سچی نکلی کہ آتھم عیسائیت سے منحرف ہوگیا ہے۔ کیونکہ عیسائی مذہب میں قسم نہیں کھائی جاتی اور اگر نہ کھائی تو بھی پوں بارہ کہ دیکھ لو جھوٹا ہے۔ تب ہی تو قسم نہیں کھارہا۔ دوسر راز یہ تھا کہ کسی طرح ایک سال مدت اور بڑھ جائے تا کہ موجودہ ذلت اور رسوائی کا داغ دھونے کے لئے کوئی اور بہانہ تلاش کیا جاسکے۔ ڈوئی کی موت ڈوئی کی موت کی پیش گوئی کہ مباہلہ کرے یا نہ کرے تب بھی اس کو اﷲہلاک کرے گا۔ (احمدیہ پاکٹ بک ص۶۱۲) الجواب اس طرح کی بلا میعادی پیش گوئی تو ہر شخص کر سکتا ہے کہ خلیفہ قادیان ہلاک ہوگا۔ کل مرزائی مرجائیںگے اور ہاویہ میں پڑیںگے۔