احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
کم نیم زاں ہمہ بروئے یقیں ہر کہ گوید دروغ ہست ولعین ترجمہ: انبیاء گرچہ بہت ہوئے ہیں۔ لیکن میں بھی معرفت میں کسی سے کم نہیں ہوں۔ یقینا میں ان تمام انبیاء سے کم نہیں ہوں۔ جو شخص کہے جھوٹ ہے اور وہ لعنتی ہے۔ (نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷) ۲… جناب مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’خداتعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں۔ میں آدم ہوں، میں شیث ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، اسحق ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں عیسیٰ ہوں اور آنحضرتﷺ کے نام کا مظہر اتم ہوں۔ یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد ہوں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۷۲ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۷۶) ۳… میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار(درثمین اردو ص۱۲۹) ۴… مرزاقادیانی کا یہ قول بھی ہے۔ ’’دنیا میں کوئی نبی نہیں گذرا جس کا نام مجھے نہیں دیاگیا۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱) ۵… نیز فرماتے ہیں۔ کربلائیست سیر ہر آنم صد حسین است درگریبانم آدمم نیز احمد مختار دربرم جامۂ ہمہ ابرار آنچہ دادست ہر نبی راجام دادآں جام رامرا بتمام (درثمین فارسی ص۲۸۷) ترجمہ: میں ہر وقت کربلا میں سیر کرتا ہوں۔ سو امام حسین تو میری جیب میں ہیں۔ میں آدم ہوں۔ حضرت احمد ہوں۔ تمام نیکوں کے لباس میں ہوں۔ خدا نے جو پیالیاں ہر نبی کو دی ہیں۔ ان پیالیوں کا مجموعہ مجھے دیا ہے۔ ۶… مسیح قادیانی فرماتے ہیں۔ ’’میرا کام جس کے لئے میں اس میدان میں