احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
آنحضرتﷺ پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت کاملہ بوجہ نہ موجود ہونے کسی نمونہ کے موبمومنکشف نہ ہوئی اور نہ دجال کے ستر باع کے گدھے کی کیفیت کھلی ہوئی ہو اور نہ یاجوج ماجوج کے عمیق تہ تک وحی الٰہی نے اطلاع دی ہو اور نہ دابۃ الارض کی ماہیت کماہی ظاہر فرمائی گئی اور صرف امثلہ قریبہ اور صور متشابہ اور امور متشاکلہ کے طرز بیان میں جہاں تک غیب محض کی تفہیم بذریعہ انسانی قویٰ کے ممکن ہے۔ اجمالی طور پر سمجھایا گیا ہو تو کچھ تعجب کی بات نہیں ہے۔‘‘ ف… مرزاقادیانی نے جب ارشاد کیا کہ دجال سے مراد پادری، یاجوج ماجوج سے انگریز، خردجال سے مراد ریل گاڑی ہے تو ان پر اعتراض ہوا یہ مراد آپ کی ازروئے احادیث غلط ہوئی جاتی ہے۔ اس کے جواب میں مرزاقادیانی فرمارہے ہیں۔ ان چیزوں کی پوری حقیقت آنحضرتﷺ پر منکشف نہیں ہوئی۔ مطلب یہ کہ آنحضرتﷺ نے ان چیزوں کو جیسا غلط سمجھا تھا ویسا ہی غلط بیان کردیا۔ لہٰذا میرے بیان سے ان کی حدیثوں کا تطابق نہیں ہوسکتا۔ ۱۶… (اعجاز احمدی ص۳۴، خزائن ج۱۹ ص۱۳۳) میں لکھتا ہے۔ ’’کوئی نبی نہیں جس نے کبھی نہ کبھی اپنے اجتہاد میں غلطی نہ کھائی ہو۔‘‘ ۱۷… (ازالہ اوہام ص۴۰، خزائن ج۳ ص۳۰۷) میں ہے۔ ’’بعض پیشین گوئیوں کی نسبت حضرتﷺ نے خود اقرار کیا ہے کہ میں نے ان کی اصلی حقیقت سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔‘‘ ف… مرزاقادیانی نے حضرات انبیاء علیہم السلام کی توہین صحابہ کرامؓ اور دوسرے بزرگان دین اسلام کی توہین سے اپنا دامن رنگین کیا ہے بطور نمونہ ملاحظہ ہو۔ ۱۸… (اعجاز احمدی ص۵۲، خزائن ج۱۹ ص۱۲۷) میں ہے۔ ’’جیسا کہ ابوہریرہؓ جو غبی تھا وار روایت اچھا نہیں رکھتا تھا۔‘‘ ۱۹… (ازالہ ص۵۹۶، خزائن ج۳ ص۴۲۲) میں ہے۔ ’’حق بات یہ ہے کہ ابن مسعود ایک معمولی انسان تھا۔‘‘ ۲۰… (اعجاز احمدی ص۵۲، خزائن ج۱۹ ص۱۶۴) میں یہ عربی اشعار مع ترجمہ حضرات حسنینؓ کی نسبت میں۔ وقالوا علے الحسنین فضّل نفسہ اقول نعم واﷲ ربی سیظہر اور انہوں نے کہا کہ اس شخص نے امام حسین سے اپنے تئیں اچھا سمجھا میں کہتا ہوں کہ ہاں میرا خدا عنقریب ظاہر کر دے گا