معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
زمیں خود کے تواند بند کردن مرض را کش بود روح سمائی ترجمہ وتشریح:زمین (قبر) کب اس کو اپنے اندر بند کرسکتی ہے جس کی روح آسمانی ہو یعنی جس روح نے حق تعالیٰ سے رابطہ قائم کرلیا اور اپنے مولیٰ کو راضی کرلیا وہ اس جسم سے الگ ہوکر علیین میں مقیم ہوگی جو ساتویں آسمان پر نیک بندوں کی منتظرگاہ ہے۔ عنایت گر ز یزداں بر تو باشد چہ غم گر تو بہ طاعت کمتر آئی ترجمہ وتشریح:اگر حق تعالیٰ کی عنایات تیرے اوپر ہیں تو پھر تجھے اپنی طاعت کی کمی کا کیا غم ہے۔ یعنی بیماری اور معذوری میں اگر طاعت کم ہوجاوے تو گھبرائے نہیں کہ بیمار و کمزور بندوں سے حق تعالیٰ زیادہ قریب ہوتے ہیں جس طرح کہ ماں بیمار بچے کے سرہانے بیٹھی رہتی ہے اور تندرست بچوں پر ایسی عنایت نہیں کرتی۔ الحمد ﷲ!دیوان شمس تبریزکا انتخاب مع ترجمہ و تشریح آج نہایت مبارک وقت پر مکمل ہوا۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں اور ناظرین سے بھی درخواست دعا ہے کہ اے خدا! اپنی رحمتِ واسعہ کے صدقے اس کتاب کو حُسنِ قبول عطا فرما اور اپنی مخلوق کو اس کتاب سے استفادہ کی توفیق عطا فرما اور ہمارے لیے اور ہمارے بزرگوں کے لیے اس کتاب کو صدقۂ جاریہ بنا، آمین بحق سید المرسلین صلی اﷲ علیہ وسلم ۔ احقر محمد اختر عفا اﷲ عنہ بروزِ جمعہ قبیل مغرب ۲۶؍ رمضان المبارک ۱۳۹۵ھ