معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ترجمہ وتشریح:وہ دلبر حقیقی جو تمام دلبروں کا بھی دلبر ہے عناصر و اجسام انبیاء و اولیاء کے قید و بند میں انوار معیت خاصہ و قرب خاص سے اپنے بیمار دلوں کو تسلی عطا فرماتا ہے ۔ حل لغت: وثاق: بند و قید ۔ ہمارے مرشدرحمۃ اللہ علیہ کبھی کبھی حق تعالیٰ شانہٗ کو یوں خطاب فرمایا کرتے تھے ۔ اے آرام جان بے قراراں ! اور آنسو نکل آتے ۔ آں روح ہمچو عشق دریں خاکداں غریب مانندۂ مسیح بگفتار آمدہ ترجمہ وتشریح:وہ روح جو عالم ارواح میں آزادتھی یہاں اجنبی اجسام کی قید میں مثل عشق مہمان ہو کر کلام مؤثر کے ساتھ خطا ب کررہی ہے۔ ہمچوں بہار سوئے درختان خشک ما آں نو بہار لطف بہ ایثار آمدہ ترجمہ وتشریح:مثل بہار ہم خشک درختوں کی طرف ان کے الطاف و کرم آتے ہیں اور اپنے ایثار کرم سے ہم کو تر وتازہ کرتے ہیں۔ (مراد عنایات الٰہیہ ہیں) پنہاں بود بہار ولے در اثر نگر زو باغ زندہ گشتہ و پرکار آمدہ ترجمہ وتشریح:موسم بہار تو نظر سے پنہاں ہے لیکن اس کے آثار باغ و چمن میں دیکھو کہ وہ سرسبز و شاداب ہورہے ہیں۔ حل لغت: پرکار: دانا۔ جاں را اگر نہ بینی در دلبراں نگر باقد سرو روئے چو گلزار آمدہ ترجمہ وتشریح:اگر روح کو تو نہیں دیکھتا لیکن اجسام کو دیکھ کہ روح کی برکت سے کس