معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ترجمہ وتشریح:اے مرشد !اسرار روح کو پھر بیان کیجیے اور اس قصۂ جاں فزا کو پھر سنائیے۔ من دہن بربستہ ام امروز ہیں تو حدیث دلکشا را باز گو ترجمہ وتشریح:اے مرشد !میں خاموش ہوں تاکہ آپ حدیث دلکشا کو پھرسنائیں۔ من گراں گوشم بنہہ رخ بر رخم وحدت آں خوش لقا را باز گو ترجمہ وتشریح:اے محبوب مرشد! میں اونچا سنتا ہوں آپ اپنا چہرۂمبارک میرے رُخ پر رکھ کر گفتگو کیجیے تاکہ آواز صاف سنائی دے سکے۔ ہاں آپ میرے محبوب حقیقی کی معرفت کی بات پھر سنائیے۔ ماجرائے رفت جاں را در ازل باز گو آں ماجرا را باز گو ترجمہ وتشریح:ہاں اے مرشد تبریزی! وہ عالم ازل کا واقعہ پھر سنائیے کہ اس ساقیٔ الست پر ارواح کس طرح فدا ہوئی تھیں ۔ ہاں پھر وہ ماجرا سنادیجیے۔ مخزن انا فتحنا برکشا سِرِّ جان مصطفیٰ را باز گو ترجمہ وتشریح:اے مرشد تبریزی! خزانہ اِنَّا فَتَحْنَاکے اسرار بیان کیجیے اور سِرِّ جان پاک مصطفوی صلی اﷲ علیہ وسلم کو پھر بیان کیجیے۔ مستجاب آمد دعائے عاشقاں اے دعا گو آں دعا را باز گو