معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
گر کجا باشیم و ہر جا کہ رویم حاضر آں کاسہ و خوان تو ایم ترجمہ و تشریح: ہم جہاں بھی ہیں اور جہاں بھی جائیں گے آپ ہی کے خوانِ نعمت اور کاسۂ کرم کے گدا ہیں۔ نقش ہائے صنعت دست تو ایم پروریدہ نعمتِ نانِ تو ایم ترجمہ وتشریح:ہم آپ ہی کے دستِ قدرت اور دستِ کرم کے مصنوعات ہیں اور آپ ہی کی روٹیوں کے پروردہ ہیں۔ ہر زباں نقشے کنی در مغزِ ما ما صحیفہ خط و عنوانِ تو ایم ترجمہ وتشریح:جو زبان بھی آپ ہمارے مغز دماغ میں عطا کرتے ہیں تو ہم دراصل آپ ہی کا عنوان اور خط اور صحیفہ بن جاتے ہیں۔ ایمن ام از مکر و زد و راہزن زانکہ چوں زر در چرمدان تو ایم ترجمہ وتشریح:ہم چوراور راہزن کےمکر سےمحفوظ ہوتے ہیں جب آپ کا کرم ہماری حفاظت کرتا ہے۔ سونے کو چرمدان میں حفاظت سے رکھتے ہیں۔ حلِّ لغات: چرمدان: بالفتح بہ معنیٰ کیسہ (غیاث) زانچناں مست است و خوشبو جانِ ما کہ سبکِ روح و گراں جان تو ایم ترجمہ وتشریح:آپ کے قرب کی خوشبو سے ہماری جان اس طرح مست ہے کہ کبھی تجلی قبض کے وقت گراں جاں اور کبھی تجلیٔ بسط کے وقت سبک روح ہوجاتے ہیں۔