ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا۔ تاکہ وہ اسے تمام (دوسرے) مذاہب سے ممتاز کر سکے۔ خدا کے الفاظ کوئی نہیں بدل سکتا اور تمہاری طرف سے مضحکہ اڑانے والوں سے نمٹنا ہمارا ذمہ ہے اور اس نے کہا تم نے اپنے رب سے اس کی رحمت کی نشانی کے لئے اصرار کیا اور اس کی فیاضی کے باعث تم مجنون میں سے نہیں ہو۔ وہ تمہیں دوسرے معبودوں سے ڈراتے ہیں۔ تم ہمارے نگاہوں میں ہو۔ میں نے تمہیں المتوکل کہہ کر پکارا ہے۔ (یعنی وہ جو خدا پر بھروسہ رکھتا ہے) اور خدا نے اپنے عرش سے تمہاری تعریف کی۔ نہ ہی یہود اور نہ ہی نصاریٰ تم سے مطمئن ہوں گے۔ انہوں نے سازش کی اور خدا نے سازش کی۔ لیکن سازش کرنے والوں میں خدا بہترین ہے۔‘‘
(استفتاء ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۷۰۵) پر وہ کہتا ہے: ’’اور اس نے ان الفاظ میں مجھ سے کلام کیا جن میں سے کچھ کا بیاں ہم کریں گے اور ہم ان پر ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح ہم اﷲخالق الانام کی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحیم ہے۔ اے احمد تم پر خدا کی برکت ہو۔ جب تم نے پھینکا تو یہ تم نہ تھے۔ بلکہ خدا تھا جس نے پھینکا۔ اس مہربان نے قرآن پڑھایا تاکہ تم ان لوگوں کو خبردار کر سکو۔ جن کے آباء کو خبردار نہیں کیا گیا تھا اور مجرموں کی تدابیر ظاہر ہو جائیں۔ کہو کہ مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں ایمان لانے والوں میں سب سے پہلا ہوں۔ کہو کہ حق ظاہر ہوگیا اور باطل مٹ گیا۔ یقینا باطل کو مٹنا ہی ہے۔ محمدﷺ کی طرف سے تمام برکتیں، مبارک ہو وہ جو سکھاتا ہے اور سیکھتا ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ جعلسازی ہے۔ تو پھر اﷲتعالیٰ کا نام لو انہیں ان کے مباحث میں کھیلتے ہوئے ان کے ہال پر چھوڑ دو۔ کہو اگر یہ میرا اختراع ہے تو مجھ پر سخت گناہ ہے اور اس سے زیادہ غلطی پر اور کون ہوگا جو اﷲ کے بارے میں غلط بیانی کرے۔ یہ وہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا۔ تاکہ وہ اسے تمام (دوسرے) مذہبوں سے ممتاز کر سکے۔ اس کے الفاظ کوئی نہیں بدل سکتا۔ وہ کہتے ہیں کہ تم نے اسے کہاں سے حاصل کیا؟ یہ انسانی کلمات کے سوا کچھ بھی نہیں اور دوسروں نے اس میں اسی کی مدد کی۔ پھر کیا تم اپنی کھلی آنکھوں کے ساتھ خود کو جادو کے پاس لے جاؤ گے۔ دور ہو جاؤ شے موعودہ کو لے جاؤ۔ کون ہے یہ جو ذلیل، جاہل یا مجنون ہے؟ کہو میرے پاس خدا کی تصدیق ہے۔ کیا تم مسلمان ہو؟‘‘
(استفتاء ص۸۱، خزائن ج۲۲ ص۷۰۷) پر وہ کہتا ہے: ’’خدا تمہیں نہیں چھوڑے گا جب تک کہ برائی اور بھلائی میں تمیز نہ ہو جائے۔ جب خدا کی مدد اور فتح آئے اور تمہارے رب کا وعدہ پورا ہو جائے۔ یہی تو ہے وہ جس کے لئے تم جلدی میں تھے۔ میں نے ارادہ کیا کہ (زمین پر) میرا