۱۰… ارشاد فرید الزمانؒ، متعلق مرزا قادیان:
یہ بھی اس جلد میں شامل ہے۔
ژ… حضرت مولانا احسان الٰہی ظہیرؒ۔ اہل حدیث مکتب فکر کے نامور عالم دین اور خطیب بے بدل مولانا علامہ احسان الٰہی ظہیر نے ’’مرزائیت اور اسلام‘‘ نامی یہ کتاب تحریر فرمائی۔ اصلاً یہ عربی میں تھی۔ اس کا نام ’’القادیانیۃ‘‘ تھا۔ اردو میں اس کا نام:
۱۱… مرزائیت اور اسلام: رکھا گیا۔ جنوری ۱۹۹۳ء میں یہ شائع ہوئی۔ پہلے یہ قسط وار الاعتصام میں شائع ہوتی رہی۔ پھر اسے کتابی شکل میں شائع کیاگیا۔ اس جلد میں یہ بھی شامل ہے۔
ژ… حضرت مولانا محمد ابراہیم کمیرپوریؒ (ف۱۹۹۰ئ) نامور عالم دین تھے۔ ردقادیانیت پر آپ کو عبور حاصل تھا۔ آپ نے ردقادیانیت پر دو رسالے تحریر فرمائے۔ جو مندرجہ ذیل تھے:
۱۲… فسانہ ٔ قادیان:
۱۳… مرزائے قادیان کے دس جھوٹ مع جواب الجواب:
یہ تیرہ عدد رسائل اس جلد میں شامل ہیں۔
۱… مولانا محمد عبدالقادر آزادؒ کے ۳ رسائل
۲… مولانا حافظ محمد ایوب دہلوی ؒ کا ۱ رسالہ
۳… مولانا سعید الرحمن انوریؒ کا ۱ رسالہ
۴… مولانا محمد اسحق چاٹگامی کا ۱ رسالہ
۵… مولانا عتیق الرحمن چنیوٹی ؒکے ۳ رسائل
۶… مولانا غلام جہانیاںؒ کا ۱ رسالہ
۷… مولانا علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ کا ۱ رسالہ
۸… مولانا محمد ابراہیم کمیرپوریؒ کے ۲ رسائل
…………………………………………………………
ٹوٹل ۱۳ رسائل
اس جلد میں شامل ہیں۔ اﷲ رب العزت ہم سب کو اپنی رضا نصیب فرمائیں۔ آمین بحرمۃ النبی الکریم!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۱۲؍محرم الحرام ۱۴۳۲ھ بمطابق ۱۹؍دسمبر ۲۰۱۰ء