مولانا سعید الرحمن انوری جامع مسجد انوری سنت پورہ فیصل آباد کے خطیب تھے۔ بہت ہی مرنجاں مرنج طبیعت پائی تھی۔ آپ نے مختلف عنوانات پر گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ آپ کا ایک رسالہ اس جلد میں شریک اشاعت ہے۔ اس کا نام ہے:
۵… انا خاتم النبیین لا نبی بعدی: غالباً یہ ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت کے موقعہ پر آپ نے شائع کر کے عام تقسیم کیا۔
چاٹگام بنگلہ دیش میں ’’ہدایۃ الاسلام‘‘ کے نام پر ایک انجمن قائم کی۔ اس کے تحت میں ایک رسالہ شائع ہوا۔
ژ… حضرت مولانا محمد اسحق صاحبؒ کا مرتب کردہ تھا۔ اس کا نام ہے:
۶… مرزا غلام احمد اور نبوت:
یہ بھی اس جلد میں شامل ہے۔
ژ… حضرت مولانا عتیق الرحمن چنیوٹی ؒ… مولانا عتیق الرحمن صاحب بہت فاضل شخص تھے۔ عرصہ تک قادیانی رہے۔ اﷲ رب العزت نے اسلام وایمان سے بہرہ ور فرمایا۔ قادیانیت پر لعنت بھیج کر مسلمان ہوگئے۔ فاروق، چشتی، تائب کے نام سے جانے پہچانے گائے۔ تقسیم کے بعد چنیوٹ میں مقیم ہوئے تو عتیق الرحمن چنیوٹی کہلائے۔ آپ کے تین رسائل ہمیں میسر آئے جن کے نام یہ ہیں:
۷… قادیانی فتنہ:
۸… قادیانی نبوت (پیغام محمدیت بجواب پیغام احمدیت): مرزامحمود قادیانی ملعون نے پیغام احمدیت نامی رسالہ لکھا۔ اس کے جواب میں پیغام محمدیت شائع کیاگیا۔ جو بعد میں قادیانی نبوت کے نام پر شائع ہوا۔ جنوری ۱۹۴۸ء کے ایڈیشن کو ہم نے اس جلد میں شامل کیا ہے۔
۹… قادیانی امت کا دجل: مولانا عتیق الرحمن چنیوٹی کا اپریل ۱۹۵۲ء کا شائع کردہ رسالہ ہے۔
ژ… حضرت مولانا غلام جہانیاںؒ مرحوم ڈیرہ غازیخان کے رہائشی تھے۔ حضرت خواجہ غلام فریدؒ صاحب کوٹ مٹھن والوں کے حلقہ ارادت میں شامل تھے۔ قادیانیوں نے مقدمہ بہاولپور میں مؤقف اختیار کیا کہ حضرت خواجہ غلام فریدؒ، مرزاقادیانی کو عبد صالح فرماتے تھے۔ اس پر کوٹ مٹھن کے سجادہ نشین کے حکم وارشاد پر قادیانی دجل کو پارہ پارہ کرنے کے لئے حضرت مولانا غلام جہانیاںؒ نے ایک رسالہ ترتیب دیا۔ اس کا نام ہے: