۲… محمد میں اور ہمارے میں بڑا فرق ہے۔ کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی ہے۔ (تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
۳… مرزاقادیانی کی محفل میں ان کے ایک امتی (اکمل گولیکے) نے یہ شعر پڑھا اور مرزاقادیانی کی باچھیں کھل گئیں۔
محمد پھر اتر کر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے بڑھ کر ہیں اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
غلام احمد کو دیکھے قادیاں میں
(اخبار پیغام صلح لاہور مورخہ ۱۴؍مارچ ۱۹۱۶ئ، اخبار البدر ج۲ نمبر۴۳ ص۱۴)
پوری امت نے مرزاقادیانی اور اس کی امت کو کافر قرار دے دیا
۱… ۱۹۵۳ء میں پاکستان میں قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے کے ضمن میں ایک ملک گیر تحریک چلی جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شہید ہوکر اپنے خون سے تحفظ ختم نبوت کے گلستان کی آبیاری کی۔ لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ اس تحریک سے مسلمانان عالم میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق شعور بیدار ہوا۔
۲… مصر کے صدر جمال عبدالناصر مرحوم نے اپنے دور حکومت میں مصر کے اندر کمیونسٹ اور قادیانیوں پر پابندی عائد کر دی۔ جس کی وجہ قادیانیوں کی اسرائیل ایجنٹی کا ثابت ہونا اور تل ابیب میں قادیانی مشن کے ہیڈ کوارٹر کا موجود ہونا تھی۔
۳… رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ نے اپنے ایک بھرپور اجلاس میں جس میں تمام دنیا سے عموماً اور عالم اسلام سے خصوصاً علماء کرام نے شرکت کی۔ مرزائیوں کو کافر قرار دے دیا اور حرمین شریفین میں ان کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی اور عالم اسلام کے تمام سربراہوں اور علماء سے اپیل کی کہ وہ اس فرقہ کو اپنے ملک میں کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دلوائیں۔
۴… ۱۹۷۴ء میں پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج اور کافر قرار دلوانے کے لئے ایک بھرپور تحریک چلائی۔ جس پر اس وقت کی قومی اسمبلی میں مکمل بحث وتمحیص اور غوروخوض کے بعد ۷؍ستمبر ۱۹۷۴ء کو حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا۔