ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین وکان اﷲ بکل شیٔ علیما (احزاب:۴۰)‘‘ {نہیں ہیں محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن آپ اﷲ کے رسول اور آخر الانبیاء ہیں اور اﷲ تبارک وتعالیٰ ہے ہر چیز کا جاننے والا۔}
خاتم النبیین کی تشریح احادیث مقدسہ سے
حضرت حذیفہؓ سے روایت منقول ہے: ’’وانا خاتم النبیین ولا نبی بعدی (اخرجہ احمد ج۵ ص۳۹۶ والطبرانی کبیر ج۳ ص۱۷۰، حدیث نمبر۳۰۲۶)‘‘ اور میں خاتم النبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
بخاری ومسلم میں حضرت ابوہریرہؓ حضورﷺ سے روایت یوں فرماتے ہیں: ’’ان مثلی ومثل الانبیاء من قبلی کمثل رجل بنی بیتاً واحسنہ واجملہ الا موضوع لبنتہ فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ ویقولون ھلا وضعت ہذہ اللبنتہ قال فانا خاتم النبیین (بخاری ج۱ ص۵۰۱، مسلم ج۲ ص۲۴۸)‘‘ {کہ میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے کوئی گھر بنایا ہو اور اس کا آراستہ پیراستہ کیا ہو۔ مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ہو اور لوگ اس کے پاس چکر لگاتے اور خوش ہوتے ہوں اور کہتے ہوں کہ یہ ایک اینٹ بھی کیوں چھوڑ دی گئی کہ تعمیر مکمل ہو جاتی۔ فرمایا آنحضرتﷺ نے کہ پس وہ آخری اینٹ میں ہوں اور میں ہی آخری نبی ہوں۔}
حضرت ابوامامہ باہلیؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ’’انا اخر الانبیاء وانتم اخرالامم (ابن ماجہ باب فتنہ الدجال ص۲۹۷)‘‘ {میں سب انبیاء میں آخری نبی ہوں اور تم سب امتوں سے آخری امت ہو۔}
حضرت جابرؓ آپؐ سے روایت کرتے ہیں: ’’انا قائد المرسلین ولا فخر وانا خاتم النبیین ولا فخروانا اوّل شافع واوّل مشفع ولا فخر (مشکوٰۃ عن الدارمی ج۱ ص۲۷، باب اعطی النبیؐ من الفضل)‘‘ {میں تمام رسولوںکا رہبر ہوں اور کوئی فخر نہیں اور میں تمام انبیاء کا ختم کرنے والا ہوں اور کوئی فخر نہیں اور میں پہلا شفاعت کرنے والا اور مقبول الشفاعت ہوں اور کوئی فخر نہیں۔}
’’عن عقبتہ بن عامرؓ قال قال رسول اﷲﷺ لوکان بعدی نبی لکان عمر۰ ولکن انا خاتم النبیین ولا نبی بعدی (رواہ الترمذی ج۲ ص۲۰۹)‘‘ {حضرت عقبہ بن عامرؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔ میرے بعد اگر کوئی