سامنے رکھے جائیں، تاکہ ان پر ان کی حقیقت آشکارا ہو۔ چنانچہ ہم ان کے حقیقی معتقدات کو انہی کی کتابوں اور انہی کی عبارات میں پیش کر رہے ہیں۔ اس سے مسلمانوں کو اور بعض ناواقف قادیانیوں کو مرزائیت کی اصل صورت نظر آسکے گی اور انہیں علم ہوسکے گا کہ یہ لوگ کس قدر چالاک، منافق اور مفسد ہیں اور کس طرح یہ بے دریغ جھوٹ بول کر اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ’’وبااﷲ التوفیق‘‘
بلااستثناء تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ خداوند تعالیٰ ہر قسم کے عیوب وانفعالات بشریہ سے پاک اور منزہ ہے۔ نہ اسے کسی نے جنم دیا ہے اور نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے اور نہ ہی کوئی اس کے مشابہ ہے۔ وہ تشبیہ وتجسیم سے مبرّا ہے۔ اسی طرح ان کا عقیدہ ہے کہ محمد اکرمﷺ اﷲتعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں۔ رسالتیں ان پر ختم ہوگئیں۔ وحی ان پر منقطع ہوگئی۔ ان کی کتاب آخری کتاب، ان کی امت آخری امت اور ان کا دین آخری دین ہے اور جو کوئی بھی آپؐ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب اور مفتری ہوگا۔ کیونکہ خداوند تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین (الاحزاب:۴۰)‘‘ {محمد(ﷺ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن اﷲ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔}
اور باری تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا (المائدہ:۳)‘‘ {آج میں نے مکمل کر دیا تمہارے لئے تمہارا دین (ناقص نہیں رکھا کہ اور کو بھیج کر اس کی تکمیل کروں) اور تم پر اپنی نعمتوں کو پورا کر دیا اور تمہارے دین اسلام کو پسند کر لیا (کہ اب کسی اور دین کی ضرورت نہیں رہی)۔}
اور ناطق وحی نے فرمایا کہ: ’’مثلی ومثل الانبیاء کمثل قصر احسن بنیانہ ترک منہ موضع لبنۃ فطاف بہ النظار یتعجبون من حسن بنیانہ الا موضع تلک اللبنۃ ختم بی البنیان وختم بی لرسل وفی روایتہ فانا اللبنۃ وانا خاتم النبیین (مشکوٰۃ ص۵۱۱)‘‘ {میری مثال اور انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسی ایک محل کی کہ اسے بڑا خوبصورت بنایا گیا ہے۔ لیکن اس میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رکھی گئی ہو۔ دیکھنے والے اسے دیکھیں اور اس کی خوبصورت وسجاوٹ کی توصیف وتعریف کریں، ماسوائے اس جگہ کے کہ جس میں ایک اینٹ لگنا باقی ہے۔ پس میرے ساتھ اس جگہ کو پر کردیا گیا اور اب اس محل میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ بناء میرے ساتھ مکمل کر دی گئی اور رسولوں کی ترسیل مجھ پر ختم کر دی گئی۔} اور