نوٹ: حضرت مسیح علیہ السلام کی یہ کیسی واضح پیش گوئی ہے کہ بہت سے کذاب اور جھوٹے مسیح میرے نام پر آئیں گے۔ لیکن خوب یاد رکھو کہ سچا مسیح ان سب کے آخر میں آئے گا۔ تم اسی کے منتظر رہنا۔
چنانچہ مرزاقادیانی نے بھی سابقہ مسیحان کذاب کی طرح یہ کہا کہ میں بھی حضرت مسیح کے نام پر آیا ہوں اور یہ کہ میں آخری مسیح نہیں ہوں۔ بلکہ میرے بعد بھی ہزاروں مسیح آئیں گے۔ لہٰذا حضرت مسیح علیہ السلام کی پیش گوئی کے مطابق مرزاقادیانی بھی ان مسیحان کذاب میں سے ایک ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی خود لکھتے ہیں کہ:
۱۳۹… ’’یہ عریضۂ مبارک بادی اس شخص (مرزاقادیانی) کی طرف سے ہے۔ جو یسوع مسیح کے نام پر آیا ہوں اور یہ کہ میں آخری مسیح نہیں ہوں۔ بلکہ میرے بعد بھی ہزاروں مسیح آئیں گے۔‘‘ لہٰذا حضرت مسیح علیہ السلام کی پیش گوئی کے مطابق مرزاقادیانی بھی ان مسیحان کذاب میں سے ایک ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی خود لکھتے ہیں کہ:
۱۳۹… ’’یہ عریضہ مبارک بادی اس شخص (مرزاقادیانی) کی طرف سے ہے۔ جو یسوع مسیح کے نام پر آیا ہے۱؎… اور یہ نوشتہ ہدیہ شکرگذاری ہے کہ جو عالی جناب قیصرہ ہند ملکہ معظمہ دام اقبالہا بالقابہا کے حضور میں بہ تقری جلسہ جوبلی بطور مبارکباد پیش کیاگیا ہے۔ مبارک، مبارک، مبارک۲؎۔‘‘ (تحفہ قیصریہ ص۱، خزائن ج۱۲ ص۲۵۳)
۱۴۰… ’’میں نے صر ف مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور میرا یہ بھی دعویٰ نہیں کہ صرف مثیل ہونا میرے پر ہی ختم ہوگیا ہے۔ بلکہ میرے نزدیک ممکن ہے کہ… آئندہ زمانوں میں میرے جیسے اور دس ہزار بھی مثیل مسیح آجائیں… ممکن اور بالکل ممکن ہے کہ کسی زمانہ میں کوئی ایسا مسیح بھی جائے۔ جس پر حدیثوں کے بعض ظاہری الفاظ صادق آسکیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۹۹، خزائن ج۳ ص۱۹۷)
۱؎ ’’ضرور تھا کہ مجدد وقت مسیح کے نام پر آوے۔ کیونکہ بنیاد فساد مسیح کی ہی امت ہے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۲۵۴، خزائن ج۵ ص ایضاً)
۲؎ سرکار دی خیر۔ جڑ ہری۔ زیادہ اقبال، خانہ آباد، اﷲ دی امان۔ یہ مسیحیت ہو رہی ہے؟