آپ کا والانامہ ابھی ملا ہے۔ کتاب ’’قادیانی مذہب‘‘ اس سے پہلے موصول ہوگئی تھی۔ حضور نظام کا خط میری نظر سے گذرا تھا۔ لیکن میں نے سنا ہے کہ جو روپیہ ان کی گورنمنٹ کی طرف سے پنجاب میں آتا ہے۔ وہ یا تو پارٹی پالیٹکس پر صرف ہوتا ہے یا ان اخباروں پر جو قادیانیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ میں نے یہ بات آپ کو بصیغہ راز لکھ دی ہے۔ والسلام!
۶؍جون ۱۹۳۶ئ محمد اقبال
(مکاتیب اقبالؒ حصہ اوّل ص۴۱۰)
پس آپ اس فرضی وجعلی پروپیگنڈا کی حقیقت اس مکتوب اقبالؒ سے ہی سمجھ لیں کہ اس خانہ ساز عیارانہ پروپیگنڈا میں کہاں تک صداقت ہے جو عوام کو فریب دینے کے لئے ٹریکٹوں، پمفلٹوں اور اردو انگریزی اخباروں کی شکل میں قادیانیوں کی حمایت میں کیا جاتا ہے۔ پناہ بخدا!
پس ملت اسلامیہ کو اس قسم کے سراسر بے حقیقت، گمراہ کن، تلبیس نما اور نفاق آمیز شیطانی پروپیگنڈا سے قطعاً متأثر نہیں ہونا چاہئے۔ بلکہ نہایت مستعدی سے میدان عمل میں آکر اپنی خداداد قوت اجتماعیہ سے قادیانی فتنہ کی سرکوبی ومدافعت کرنی چاہئے۔ خدا توفیق دے۔ آمین!
ملت اسلامیہ کے نام فاتحین یمامہ کا پیغام
سیفدار حیدرؓ وصدیقؓ باش
قاطع مرتد وہر زندیق باش
فرمان اقبالؒ اور قادیانی دجال
قادیانی فتنہ کا استیصال جلد تر ہونا چاہئے۔ ترجمان حقیقت حکیم الامت علامہ اقبالؒ نے فرمایا کہ: ’’مرزاغلام احمد قادیانی کی تحریک نے مسلمانوں کے ملی استحکام کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور آئندہ پہنچائے گی۔ اگر اس کا استیصال نہ کیا گیا۔‘‘ (ملفوظات اقبالؒ ص۲۹۷)
خنجر ایمان
منکر ختم نبوت ہو رہا ہے قادیاں
آگیا وقت جہاد ایمان کا خنجر نکال
کہہ دو مرزا سے کہ خاک کعبہ اڑ سکتی نہیں
اپنے دل سے یہ تمنائے جنوں پرور نکال
(ظفر الملت)