اصول احمدیت
۶… ’’خداتعالیٰ اپنی پاک وحی میں مسیح موعود (مرزاقادیانی) کو محمد رسول اﷲ کر کے مخاطب کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود کا آنا بعینہ محمد رسول اﷲ کا دوبارہ آنا ہے۔ حضرت مسیح موعود کو عین محمد ماننے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے اور یہی وہ بات ہے جو احمدیت کی اصل اصول کہی جاسکتی ہے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۷؍اگست ۱۹۱۵ء ص۹)
وہی احمد ہے وہی محمد ہے
۷… ’’اگر یہ لوگ اس زمانے کے رسول کے خیالات اور تعلیم اور وہ کلام ربانی جو اس رسول پر نازل ہوتا ہے۔ چھوڑ دیں گے تو وہ اور کون سی باتیں ہیں جن کی اشاعت کرنا چاہتے ہیں۔ کیا اسلام کوئی دوسری چیز ہے جو اس رسول سے علیحدہ ہوکر بھی مل سکتا ہے۔ وہی احمد ہے وہی محمد ہے جو اس وقت ہم میں موجود ہے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۳۶ئ)
قادیاں میں محمد
۸… ’’قادیان میں اﷲتعالیٰ نے پھر محمدﷺ کو اتارا ہے۔‘‘
(کلمتہ الفصل ص۱۰۵)
ایک کو بڑھانے میں کوئی خوبی نہیں
۹… ’’یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ محمد رسول اﷲﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ اگر روحانی ترقی کی تمام راہیں ہم پر بند ہیں تو اسلام کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہے اور پھر اس میں کوئی خوبی بھی نہیں کہ ایک کو بڑھادیا جائے اور دوسروں کو بڑھنے نہ دیا جائے۔‘‘ (بیان مرزامحمود مندرجہ الفضل مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۲ء ص۵)
جو میری جماعت میں داخل ہوا
۱۰… بیان مرزاقادیانی: ’’جو شخص میری جماعت میں داخل ہوا۔ درحقیقت سردار خیرالمرسلینؐ کے صحابہ میں داخل ہوا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۷۱، خزائن ج۱۶ ص۲۵۸)
جیسے رسول کریمؐ کے صحابہؓ
۱۱… بیان مرزامحمود: ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) فرماتے ہیں کہ جو شخص میرے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے اور سچے دل سے میری جماعت میں شامل ہو جاتا ہے وہ ایسا ہے۔ جیسے رسول کریمؐ کے صحابہ تھے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۶؍جون ۱۹۴۴ئ)