سخت نادان بدقسمت اور ظالم
’’اور جو لوگ مسلمانوں میں سے ایسے بدخیال جہاد اور بغاوت کے دلوں میں مخفی رکھتے ہیں میں ان کو سخت نادان بدقسمت ظالم سمجھتا ہوں۔‘‘ (تریاق القلوب ص۲۸، خزائن ج۱۵ ص۱۵۶)
سخت جاہل اور سخت نالائق
’’سخت جاہل اور سخت نادان اور سخت نالائق وہ مسلمان ہے جو اس گورنمنٹ (برطانیہ) سے کینہ رکھے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۰۹، خزائن ج۳ ص۳۷۳)
(انگریزوں کی خوشامد اور کاسہ لیسی)
خدا اور فرشتے ملکہ کی تائید میں
’’اے ملکہ معظمہ قیصرہ ہند خدا تجھے اقبال اور خوشی کے ساتھ عمر میں برکت دے۔ تیرا عہد حکومت کیا ہی مبارک ہے کہ آسمان سے خدا کا ہاتھ تیرے مقاصد کی تائید کر رہا ہے۔ تیری ہمدردی رعایا، نیک نیتی کی راہوں کو فرشتے صاف کر رہے ہیں۔‘‘
(ستارہ قیصرہ ص۸، خزائن ج۱۵ ص۱۱۹)
انگریزی حکومت کا قلعہ اور تعویذ
’’پس میں یہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ میں ان خدمات میں یکتا ہوں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ان تائیدات میں یگانہ ہوں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ میں اس گورنمنٹ کے لئے بطور ایک تعویذ اور بطور ایک پناہ (قلعہ) کے ہوں جو آفتوں سے بچا سکتا ہے اور خدا نے مجھے بشارت دی اور کہا کہ خدا ایسا نہیں کہ ان کو دکھ پہنچاوے اور تو ان میں ہو۔ پس اس گورنمنٹ کی خیرخواہی اور مدد میں کوئی دوسرا شخص میری نظیر اور مثیل نہیں اور عنقریب یہ گورنمنٹ جان لے گی۔ اگر مردم شناسی کا اس میں مادہ ہے۔‘‘ (نور الحق حصہ اوّل ص۳۳،۳۴، خزائن ج۸ ص۴۵)
میری اور میری جماعت کی پناہ
’’خداتعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے میری اور میری جماعت کی پناہ اس سلطنت (برطانیہ) کو بنادیا ہے۔ یہ امن جو اس سلطنت کے زیرسایہ ہمیں حاصل ہے۔ نہ یہ امن مکہ معظمہ میں مل سکتا ہے اور نہ مدینہ میں اور نہ سلطان روم کے پایہ تخت قسطنطنیہ میں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۲۸، خزائن ج۱۵ ص۱۵۶)