اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔ تمام لوگ یعنی عرب وعجم اور ہر احمر واسود موجود یا آئندہ آنے والے بلکہ ہر مکلف کی جانب آپﷺ رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ خواہ وہ انسان ہوں یاجنّات ہوں۔ اتباع کرنے والوں کو رضائے الٰہی کی خوشخبری دیتے ہیں اور نافرمانی کرنے والوں کو ڈراتے ہیں۔ اﷲتعالیٰ کی ناراضگی سے۔ لیکن اکثر لوگ آپؐ کی بزرگی اور آپ کے مراتب علیا کی قدرومنزلت کو نہیں سمجھتے۔ حضرت قتادہؓ نے مرفوعاً فرمایا کہ اﷲتعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو عرب اور عجم یعنی سب کی طرف پیغمبر بناکر بھیجا ہے۔ تمام لوگوں میں سے اﷲتعالیٰ کے نزدیک بہت بزرگ وہ ہے جو ان کا بہت اتباع اور پیروی کرنے والا ہے۔ حضرت عبداﷲ بن عباسؓ نے فرمایا کہ رسول خداﷺ نے فرمایا میں تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔ خواہ وہ عرب ہوں یا عجم، اور نبی صرف اپنی قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے۔ (کشف الرحمن)
بخاری شریف ومسلم شریف میں حدیث ہے کہ حضرت رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ’’وکان النبی یبعث الیٰ قومہ خاصۃ وبعثت الیٰ الناس عامۃ (مشکوٰۃ ص۵۱۲، باب فضائل سید المرسلین)‘‘ کہ اور نبی تو اپنی خاص قوم کی طرف مبعوث کئے جاتے تھے اور میں عام (یعنی تمام) لوگوں کی طرف مبعوث کیاگیا ہوں۔ ایک دوسرے حدیث میں ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ راوی ہیں۔ حضرت رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ’’وارسلت الیٰ الخلق کافۃ وختم بی النبیون (مسلم ج۱ ص۱۹۹)‘‘ کہ میں تمام (جہان کے) لوگوں کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا گیا ہوں اور میرے آنے کی وجہ سے نبیوں کا آنا بند کر دیا گیا۔
تنبیہ: ختم نبوت کے متعلق قرآن، حدیث، اجماع وغیرہ سے سینکڑوں دلائل جمع کر کے بعض علماء عصر نے مستقل کتابیں لکھی ہیں۔ مطالعہ کے بعد ذرا تردد نہیں رہتا کہ اس عقیدہ کا منکر قطعاً کافر اور ملت اسلام سے خارج ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص آنحضرتﷺ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ دجال وکذاب ہے اور شرعاً مرتد کا نکاح فسخ ہو جاتا ہے اور اس کی عورت اس پر حرام ہوجاتی ہے۔ اگر اپنی عورت کے ساتھ صحبت کرے گا تو وہ زنا ہے اور ایسی حالت میں جو اولاد پیدا ہو گی ولد الزنا ہوگی اور مرتد جب بغیر توبہ کے مر جائے تو اس پر جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا حرام ہے۔ بلکہ مانند کتے کے بغیر غسل وکفن کے گڑھے میں ڈالا جائے۔ (ملاحظہ ہو کتاب الاشباہ والنظائر) اس سے معلوم ہوا کہ جو مرتد ہوگیا تو وہ مردار ہوگیا۔ اب وہ اس قابل نہیں کہ اس کو دنیا میں باقی رکھا جائے۔ جیسے انسان کے بدن کے حصہ کا کچھ گوشت اگر گل جائے اور اس میں پیپ وغیرہ پڑ جائے تو اس کو اپریشن وغیرہ کر کے نکال دینا