معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
سے بڑھ کر آپ کی آتش محبت سے محروم دیکھا۔ من بر دریچۂ دل بس گوشِ جاں نہادم رازِ نہاں شنیدم دنداں و لب ندیدم ترجمہ وتشریح:میں نے قلب کے دریچہ پر اپنی روح کا کان لگا رکھاہے اور عالم قربِ خداوندی کے اسرارِ مخفیہ کو ہاتفِ غیبی بے دندان و بے لب سے سنا ہے۔ بر بندہ ناگہانے کردے نثارِ رحمت جز لطف بے حد تو آں را سبب ندیدم ترجمہ وتشریح:اس گناہ گار بندہ پر اچانک حق تعالیٰ کی رحمت نے بارش فرمائی۔ اے خدائے پاک!اس رحمت کا سبب بجز آپ کے کرم و لطف کے اور کچھ نہیں۔ اے ساقی گزیدہ مانندت اے دو دیدہ اندر عجم نیابد اندر عرب ندیدم ترجمہ وتشریح:اے مرشدِ کامل شمس دین تبریزی!اس زمانہ میں آپ سے بڑھ کر بافیض ہم نے اپنی جستجو میں عرب و عجم کے اندر نہ پایا۔ چنداں بریز بادہ کز خود شوم پیادہ کاندر خودی ہستی غیر از تعب ندیدم ترجمہ وتشریح:اے مرشد ! مجھے جام قرب و عرفان اس قدر پلادیجیے کہ میری انا فنا سے تبدیل ہوجاوے۔ کیوں کہ تکبر اور خود بینی میں بجز عذاب روح و رسوائی کے میں نے کچھ نہ دیکھا۔ جز در جمال شہرت جائے حزن نیامد جز در خمول وحدت طائے طرب ندیدم