حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
ناظم دینیات علی گڑھ کالج زیادہ مشہور ہیں۔‘‘ (تذکرۃ الخلیل) حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوری نے اپنے انہیں چچا مولانا انصار علی کی خدمت میں رہ کر ابتدائی علم حاصل کیا اور انہیں کی تربیت میں عمر کا ابتدائی زمانہ گزارا۔ وہ اپنے چچا کے متعلق تحریر فرماتے ہیں: ’’میرے چچا مولوی انصارعلی نے دہلی میںحضرت مولانا مملوک علی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوکر علم حاصل کیا اور عالم ہوئے بلکہ اسی عالی خاندان سے ہمارے خاندان میں علم آیا اور میں نے اور میرے بنی الاعمام نے مدرسہ دیوبند وسہارنپور میں تحصیل علم کیا۔‘‘ (تذکرۃ الخلیل)مولانا عبداللہ انصاری : مولاناانصار علی کے فرزندوں میں ایک لائق اور صاحب علم صاحبزادے تھے جن کانام مولوی عبداللہ تھا، ان کی والدہ ماجدہ استاذالکل مولانا مملوک علی کی صاحبزادی اور مولانا محمد یعقوب صاحب صدر مدرس دارالعلوم دیوبند کی ہمشیرہ تھیں، مولوی عبداللہ صاحب نے اپنے ماموں مولانا محمد یعقوب اور مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ سے علم حاصل کیا۔ ۱۲۸۷ھ میں دارالعلوم دیوبند سے فارغ ہوئے اور مولانا احمد علی محدث سہارنپوری اور مولانا عالم علی نگینوی ، قاری عبدالرحمن پانی پتی ؒ سے حدیث کی تکمیل کی، تکمیل علوم کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں ناظم دینیات کا عہدہ سنبھالا اور عزت ووقار کے ساتھ زندگی گزاری، حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی ؒ کے داماد ہوئے اور ۱۳۱۱ھ میں انتقال کیا اور اپنے پیچھے اپنے نامور صاحبزادے کو یاد گارچھوڑا جن کا نام محمد میاں منصور تھا غازی کے لقب سے مشہور تھے۔ محمد میاں منصور غازی حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن صاحب ؒ کے تربیت یافتہ اور شاگرد رشید تھے۔ شیخ الہند کی تحریک جہاد حریت میں شامل تھے انہوںنے آزادی وطن کی راہ میں بڑے دشوار گزار سفر کئے اور ان سفروں کے دوران انتہائی مشقتیں اور صعوبتیں جھیلیں، ریشمی خطوط کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا، ترکی ،افغانستان ، روس کا سفر کیا، ہندوستان سے کابل ہجرت کی۔ ۱۲ جنوری ۱۹۴۶ء کو شہید کردئیے گئے۔ منصور میاں غازی نے اپنی یادگار میں ایک صاحبزادے کو چھوڑا جن کا نام مولانا حامدالانصاری غازی ہے۔(۱)مولاناصدیق احمد صاحب : شاہ احمد علی کے چھٹے صاحبزادے شاہ حبیب محمد کے بلند پایہ فرزند رشید مولانا صدیق احمد صاحب تھے، جو حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کے چچا زاد بھائی تھے، آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے چچا مولانا انصار علی صاحب کی خدمت میں رہ کر حاصل کی۔ (۱) مولانا حامدالانصاری غازی دارالعلوم دیوبند کے فارغ اور مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند کے رکن ہیں، اور مولانا قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند