حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
نواں باب مدینہ منورہ کا قیام ۔ہجرت کی نیت قیام گاہ : حرم نبوی کے باب النساء کے سامنے دینی علوم کا ایک مدرسہ ہے جس کا ابتدائی دور میں مدرسۃ الایتام نام تھا بعدمیں اسکو مدرسہ شرعیہ کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔اس مدرسہ کو حضرت مولانا سید احمد صاحب فیض آبادی برادر اکبر حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نے قائم کیا تھا اس کا صدر دروازہ باب کی طرف چھوٹا دروازہ جنوب کی جانب ایک گلی میں کھلتا تھا جس میں مولانا سیداحمدصاحب کامکان تھا اس مکان کی تین منزلیں تھیں اوپر کی منزل میں مولانا سید احمد صاحب کے گھر والے مقیم تھے وسطی منزل میں حضرت مولانا تصنیف و تالیف کا کام کرتے تھے اور نچلی منزل میں خود مولانا سید احمد صاحب قیام پزیر تھے۔ اس مکان کے متصل ہی ایک اور مکان تھا جس میں حضرت مولانا کی اہلیہ محترمہ کا قیام تھا۔مندرجہ بالا مکان میں حضرت مولانا نے آخر تک قیام فرمایا۔مدرسہ مظاہر علوم کی ذمہ داریوں سے استعفیٰ :