حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
واتہامات کی بوچھار کرنی شروع کردی، سید چراغ علی شاہ کے ذریعہ آپ کو پریشان کیا گیا، مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری کے ذریعہ جھوٹے فتوے شائع کئے گئے، حکومت کی نگاہ میں آپ کو گرانے کی فکر کی گئی، فرمانروائے ریاست کو مشتعل کیا گیا، ایسا بھی ہوا کہ علماء سوء کی دستخطوں سے آپ کو کافر تک بنایا گیا مگر آپ نے ہمیشہ حق بات کہی اور جم کر مقابلہ کیا۔ ؎ آئین جواں مرداں حق گوئی وبے باکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی ۱۳۰۴ھ میں آپ نے رد بدعت وشرک میں ایک کتاب لکھی جس کانام ’’براہین قاطعہ‘‘ (۱)تھا۔ (۱) براہین قاطعہ دراصل مولوی عبدالسمیع صاحب رامپوری کی تصنیف انوار قاطعہ کے جواب میں لکھی گئی تھی ، مولوی عبدالسمیع صاحب مصنف انوار ساطعہ رامپور منیہاران ضلع سہارنپور کے باشندے تھے، ۱۲۷۰ھ میں تحصیل علم کے لئے دہلی گئے اور مفتی صدرالدین خاں آزردہ سے عربی پڑھی، فن شاعری میں مرزا غالب کے شاگرد تھے انوار ساطعہ کے علاوہ ایک نعتیہ دیوان اور ایک مختصر رسالہ ، نومہ ایمان اور مہ باری ان کی تالیفات میں سے ہیں۔ خیالات اور مسلک میں بریلوی مکتب فکر کے عامل وداعی تھے، گنگوہ اکثر اپنے اعزہ کے یہاں آناجانا ہوتا تھا اور اسی ضمن میں باوجود اختلاف عقائد کے حضرت گنگوہی کی خدمت میں بھی حاضر ہوتے۔ اس نے حضرت مولانا اسماعیل شہید ؒ کی ’’تقویۃ الایمان‘‘ کا کام کیا۔ آپ ۱۳۰۶ھ میں رمضان کی تعطیل میں اپنے وطن آئے ہوئے تھے کہ وہ کتاب بھاولپور پہنچی، اس سے اہل بدعت کے دلوں میں بغض وحسد کے جذبات اور زیادہ بھڑک اٹھے اور انہوں نے آپ کے خلاف محاذ قائم کرلیا، اور مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری نے ایک فتویٰ شائع کیا اور اس پر بھاولپور کے کئی اماموں اور واعظوں کے دستخط لئے، اس فتویٰ کا ماحصل یہ تھا: ’’خلیل احمد اور اس کے ہم عقیدہ اہل سنت سے نہیں فرقہ وہابیہ اسماعیلیہ کے سخت بے ادبوں سے ہیں جن سے ہندوستان وغیرہ میں غیر مقلد اور نیچری شاخیں نکلی ہیں، اہل اسلام اہل سنت والجماعت کو ان سے اجتناب واجب ہے۔‘‘ (تذکرۃ الخلیل: ۱۱۸) براہین قاطعہ کو پڑھ کر یہ بات مشہور کی گئی کہ: ’’مولوی اسماعیل دہلوی نے بھی جوکہ مشہور ومعروف وہابی اور رئیس غیر مقلدین ہیں یہی کہاہے اور مولوی خلیل احمد اس کا چیلہ ہے، لہٰذا کافر اور وہابی ہے۔‘‘ (تذکرۃ الخلیل:۱۱۷)مناظرہ : صرف یہ تحریر ہی شائع نہیں کی گئی بلکہ فرمانروائے ریاست کو باور کرایا گیا کہ مولانا خلیل احمد صاحب بد عقیدہ اورکافر