حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الدین دہلوی (م ۱۲۵۶ھ) مولانا یحی عالم عظیم آبادی (م۱۲۰۴ھ) حافظ ضامن شہید (م۱۲۷۵ھ) ۔ درس وتدریس میں استاذ العلماء مولانا مملوک علی نانوتوی (م۱۲۶۷ھ) مولانا ولی اللہ فرنگی محلی (م۱۲۷۰ھ) مولانا حیدرعلی رامپوری (م۱۲۷۳ھ) مولانا سخاوت علی جونپوری (م ۱۲۷۴ھ) مفتی عنایت احمد کاکوروی بانی مدرسہ فیض عام کانپور (م ۱۲۷۹ھ) ملا حیدر علی فرنگی محلی (م۱۲۰۰ھ)مفتی محمد یوسف فرنگی محلی(م ۱۲۸۶ھ) مفتی الٰہی بخش کاندھلوی (م۱۲۴۵ھ) مولانا محمد قاسم نانوتوی (م ۱۲۹۷ھ) مولانا حیدر علی فیض آبادی (م۱۲۹۶ھ) مولانا شمس الحق عظیم آبادی (م ۱۳۲۹ھ) مولانا فضل حق خیر آبادی (م ۱۲۷۸ھ) مولانا محمد یعقوب بن مولانا مملوک علی (م۱۳۰۲ھ) مولانا عبدالحق خیر آبادی (م ۱۲۱۸ھ) مولانا محمد نعیم فرنگی محلی (۱۲۱۸ھ) مولانا محمد حسن کانپوری (م ۱۳۲۲ھ) مولانا محمد فاروق چریا کوٹی (م۱۳۲۷ھ) مناظرہ اور اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنے میں مولانا رحمت اللہ کیرانوی (م ۱۲۹۹ھ) مولانا محمد علی مونگیری بانی دارالعلوم ندوۃ العلماء (م ۱۳۴۶ھ)۔ علوم ریاضیہ میں نواب فخر الدین حیدر آبادی (م۱۲۷۹ھ)۔ لغوی تحقیقات میں مولانا عبدالرحیم صفی پوری (م۱۲۶۷ھ) کاامتیاز ناقابل فراموش ہے۔ ان کے علاوہ دوسرے علوم وفنون میں ماہر بہت سے علماء واہل سخن ہندوستان کے ہر خطہ اور گوشہ میں آپ کو ملیں گے۔ ہرطرف علمی مجلسیںگرم تھیں چھوٹی بڑی درسگاہیں قائم تھیں، علم دین کا شوق دلوں میں موجزن تھا، فقہاء محدثین، واعظین اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والی شخصیتیں موجود تھیں، معرفت وسلوک کی بزمیں سجی ہوئی تھیں اور مشائخ طرق اپنے اپنے انفاس قدسیہ سے عوام وخواص کو مستفید کررہے تھے۔علمی ودینی خاندان اور خانوادے : جس دیار میں حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کاآبائی اور نانھیالی وطن تھا اور جہاں آپ کی پیدائش ہوئی، نشو ونما ہوئی، اور تعلیم وتربیت ہوئی اس پورے دیار میں کئی علمی خانوادے تھے، اس جگہ چند علمی خانوادوں کا ذکر کرنا بے محل نہ ہوگا۔خاندان نانوتہ : 1 پہلا خانوادہ اور خاندان حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ؒ کا نانیھال تھا، جس میں مدتوں سے اہل علم واہل درس پیدا ہوتے چلے آرہے تھے، اس کے مورث اعلیٰ مولانا محمد ہاشم صدیقی تھے، جنہوں نے نانوتہ میں شاہ جہاں کے دور میں سکونت اختیار کی اور ان کے علم وفضل کی وجہ سے شاہ جہاں نے ان کو جاگیر عطاکی۔ مولانا محمد ہاشم کی اولاد بہت پھلی پھولی اور دینی