حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
خالی ہے اور اس کتاب کی تالیف وطباعت میں تو اس خیال سے بڑی عجلت سے کام لیا گیا، کہ وہ جلدسے جلد حضرت شیخ کے ہاتھوں میں پہونچ جائے اور اس کا معتد بہ حصہ چھپ کر ہندوستان سے تشریف لے جانے سے پہلے ان کو مل جائے، اس بناء پر طباعت وتصحیح کاشایان شان انتظام نہ ہوسکا، پھر ون ڈائک کی طباعت نے جس کا پہلی بار تجربہ کیا گیا پوری تصحیح سے باز رکھا، اور طباعت خاطر خواہ نہ ہوسکی، پھربھی یہ کہاجاسکتاہے کہ یہ کتاب اپنے مواد اور معلومات،ترتیب ،تحریر کی شگفتگی وتاثیر اور اسلوب نگارش کے اعتبار سے ہر طرح قابل قدر اور لائق استفادہ ہے، اور ایک مفید ومبارک کام بہت تھوڑے وقت میں اچھے طریقہ پر انجام پاگیا، اللہ تعالیٰ اس سے قارئین وناظرین کو زیادہ سے زیادہ فیض پہنچائے، جہاں تک مصنف عزیز کا تعلق ہے انہوں نے جس جذبہ ونیت سے یہ کتاب لکھی ہے وہ اس شعر کے پڑھنے کے حقدار ہیں ؎ تیری رحمت سے الٰہی پائیں یہ رنگ قبول پھول کچھ میں نے چنے ہیں ان کے دامن کے لئے ابوالحسن علی ندوی دوشنبہ16شوال المکرم 1396ھ 11اکتوبر1972ء مہمان خانہ، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ