حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جلالت شان پر اتفاق کیا۔‘‘ مندرجہ بالا صفحات میں علمی شخصیتوں اور گزشہ دور کے حالات اور ماحول دینی وسیاسی اور علمی پس منظر ، روحانی علمی خانوادوں کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سے پہلے اور پیدا ہونے کے وقت، اور نشوونما کے دور کا پورا نقشہ سامنے آجائے اور ان کی سیرت وکردار کی تعمیر جس طرح ہوئی اور جس ماحول میں ہوئی، اس کے سمجھنے میںکوئی دشواری محسوس نہ ہو۔ ایک سوانح نگار کے لئے ان سب کا تذکرہ کرناضروری ہے اور اس کے فریضے میں یہ داخل ہے۔ اب ہم حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کے حالات اور سوانح پیش کرتے ہیں۔ گر شوی در دین مہمان خلیل جامہا نوشی ازیں خوان خلیل