ناظرین! ان ہرسہ حوالہ جات کو ذہن نشین رکھئے اور مندرجہ ذیل دو حوالے بھی پڑھئے اور مرزاقادیانی کے دجل وفریب اور مرزائی جماعت کی سادہ لوحی کی داد دیجئے۔
مرزاقادیانی کی انگریزی خوانی
سیالکوٹ ملازمت کے زمانہ میں مولوی الٰہی بخش چیف محرر مدارس کی کوشش سے کچہری کے ملازم منشیوں کے لئے ایک مدرسہ قائم ہوا کہ رات کو کچہری کے منشی انگریزی پڑھا کریں۔ ڈاکٹر امیر شاہ صاحب جو اس وقت اسسٹنٹ سرجن پنشنر ہیں۔ استاد مقرر ہوئے۔ مرزاقادیانی نے بھی انگریزی شروع کی اور ایک دو کتابیں انگریزی کی پڑھیں۔
(سیرۃ المہدی حصہ اوّل ص۱۵۵، حیات النبی جلد اوّل ص۶۰)
ناظرین !مسیح قادیان کی ریاست گفتاری کی داد دیجئے اور انگریزی الہامات کی اصل پر نگاہ رکھئے۔
نوٹ: مرزائی انگریزی الہام بھی اسی پایہ کے ہیں۔ یعنی ایک دو کتابئے۔
الہامات کا معنی دریافت کرنا
مزید تفصیل کے لئے مرزائے قادیان کا مندرجہ ذیل مکتوب ملاحظہ فرمائیے جو آپ نے اپنے ایک مخلص مرید میر عباس لدھیانوی (و بعد میں مرزاقادیانی کو چھوڑ گئے تھے) کے نام لکھا ہے۔
مخدومی ومکرمی میر عباس علی شاہ صاحب، السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ!
چونکہ اس ہفتہ میں بعض کلمات انگریزی وغیرہ میں الہام ہوئے ہیں اور اگرچہ بعض ان میں سے ایک ہندو لڑکے سے دریافت کر لئے ہیں۔ مگر قابل اطمینان نہیں اور بعض منجانب اﷲ بطور ترجمہ الہام ہوا تھا اور بعض کلمات شاید عبرانی ہیں۔ ان سب کی تحقیق وتنقیح ضروری ہے۔ تاکہ کتاب میں شائع کر دئیے جائیں۔ آپ بہت جلد دریافت کر کے صاف خط میں اطلاع بخشیں اور کلمات یہ ہیں۔ پریشن، عمر برا طوس، باپلاطوس، یعنی پڑطوس لفظ ہے۔ یا پلاطوس۔ بباعث سرعت الہام معلوم نہیں ہوا اور عمر عربی لفظ ہے۔ اس جگہ پراطوس اور پریشن کے معنی دریافت کرنے ہیں کہ کیا ہیں اور کس زبان کے لفظ ہیں۔ پھر دو لفظ اور ہیں۔ ہوشعنا نعسا معلوم نہیں یہ لفظ کس زبان کے ہیں اور انگریزی یہ ہیں۔ اوّل فقرہ عربی ہے۔ ’’یادا ودعامل بالناس رفقا واحسانا‘‘ یو مسٹ ڈو وہاٹ آئی ٹولڈ یو۔ تم کو وہ کرنا چاہئے جو میں نے فرمایا ہے۔ یہ اردو عبارت بھی الہامی ہے۔ پھر بعد اس کے ایک اور انگریزی کا الہام ہے اور ترجمہ اس کا الہامی نہیں بلکہ اس ہندو لڑکے نے بتلایا ہے۔ فقرات کی تقدیم وتاخیر بھی معلوم نہیں اور بعض الہامات میں