دولت ایمان کی ڈاکہ زنی کا نقشہ حضور قبلہ اقدس کے پیش نظر تھا۔ لہٰذا حضور قبلہ اقدس نے موجودہ بہتان یا افراد متعلق تائید مرزائیت کی تردید خود فرمادی ہے۔ نیز حضور قبلہ اقدس نے فرقہ احمدیہ کو علی الاعلان ناری فرقوں میں شمار فرمانے کے بعد ان عقیدوں کی تفصیل بھی ذکر فرمادی ہے۔
جس کے بل بوتے قادیانی نبی اپنی خانہ زاد نبوت، مہدیت، مسیحیت جیسے ایمان سوز وکفر افروز دعاوی کی باد صر صر سے اہل اسلام کے کمسن ایمان کو مرجھانہ اور اجاڑنا چاہتا ہے۔
۱… قادیانی نبی، ختم نبوت کا قائل نہیں۔
۲… قوم انصاری کو دجال اور یاجوج ماجوج سمجھتا ہے۔
۳… ریل گاڑی اس کے نزدیک خردجال ہے۔
۴… حضرت عیسیٰ فوت ہوچکے ہیں۔
مسیح موعود اور مہدی موعود اس کے حسب خیال ایک ہی شخص ہونا چاہئے۔ قادیانی نبی نے اس قسم کی اور ہزاروں تحریفیں کیں۔ چونکہ مرزاقادیانی کو مسیح موعود ومہدی موعود بننے کا شوق دامنگیر تھا۔ اسی غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے مرزاقادیانی نے کتاب الٰہیہ واحادیث رسول اﷲﷺ کو پس پشت ڈال کر طبع زاد علامات ایجاد کیں۔ حدیث میں آیا ہے۔ ’’حبک الشیٔ یعمی ویصم‘‘ کسی چیز کی محبت انسان کو نابینا وبہرہ بنادیتی ہے۔
مرزاقادیانی کو بھی مہدیت ومسیحیت کی بے حد محبت وجنون نے آیات واحادیث کے صحیح مفہوم دیکھنے، سمجھنے اور سمجھانے سے کوسوں دور رکھا۔ لیکن قربان اس کشور صدق ویقین کے فرید الدہر، تاجدار، پر جس نے آیات واحادیث کا صحیح لب لباب نکال کر رسالہ فوائد فریدیہ کی صورت میں پیش کیا۔ جس میں تمام آنے والی روحانی امراض وخطرات سے آگاہ فرمادیا اور قادیانی نبوت کی خیالی عمارت جس بنیاد پر ڈالی گئی تھی۔ اس کا پورا قلع قمع فرماکر میدان ومعتقدان وعامہ اہل اسلام پر احسان عمیم فرماتے ہوتے ہوئے مرہون بنالیا۔گردنم زیر بارمنت او
حضور نبی کریمﷺ خاتم النبیین ہونے کی تشریح فرمائی۔ علامات ظہور مہدی ونزول مسیح وخروج دجال ویاجوج ماجوج کو بالتفصیل بیان فرمایا۔ ازاں اس مختصر رسالہ میں حضور کے مؤلفہ رسالہ فوائد فریدیہ سے چند اقتباسات درج کئے جاتے ہیں تاکہ ناظرین کو قادیانی نبی کے ملحدانہ عقائد وحضور قبلہ اقدس کے مقدس ارشادات میں مکمل تضاد ہونے کا پورا علم ہوسکے۔ (واﷲ الموفق للصواب)