اب ہم انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کریں۔‘‘ (کتاب البریہ ص۸۷، خزائن ج۱۳ ص۱۰۵)
نوٹ: ناظرین انصاف سے بتائیں کہ یہ دیوانگی، خبط الحواسی یا کفرو الحاد (زندقہ) نہیں تو اور کیا ہے؟ محمد اسحق غفرلہ!
الہامات… حق تعالیٰ ان کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ (یعنی حسب زعم مرزا)
۱… ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ تو مجھ سے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔
(حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹)
ب… ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ تو مجھ سے بمنزلہ میری اولاد کے ہے۔
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
ج… ’’اسمع ولدی‘‘ سن میرا لڑکا۔ (البشریٰ ج۱ ص۴۹)
۲… ’’انی مع الرسول اجیب اخطیٔ واصیب میں (اﷲتعالیٰ) اس رسول (یعنی مرزاقادیانی) کے ساتھ ہوں۔ اس کی طرف سے مخالفوں کی جوابدہی کرتا ہوں۔ بھول بھی کرتا ہوں۔ ٹھیک بھی کرتا ہوں۔‘‘ (العیاذ باﷲ۔ محمد اسحق غفرلہ)
(حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶)
۳… ’’انت من ماء نا وہم من فشل تو ہمارے پانی سے ہے۔ (خدا جانے پانی سے کیا مراد ہے مقام غور ہے۔ محمد اسحق غفرلہ) اور وہ (مخالفین) بزدلی سے ہیں۔‘‘
(انجام آتھم ص۵۵،۵۶، خزائن ج۱۱ ص۵۵،۵۶)
۴… ’’یحمدک اﷲ من عرشہ ویحمدک اﷲ ویمشی الیک‘‘ اﷲتعالیٰ اپنے عرش سے تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلتا ہے۔
(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)
۵… اپنے انگریزی الہامات کے ذکر کے بعد کہتا ہے کہ: ’’اس وقت ایک ایسا لہجہ اور تلفظ معلوم ہوا کہ گویا ایک انگریز ہے جو سر پر کھڑا ہوا بول رہا ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۴۸۱، خزائن ج۱ ص۵۷۲)
۶… ’’انی مع الرسول اقوم۰ افطر واصوم‘‘ میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ میں افطار کروں گا اور روزہ بھی رکھوں گا۔
(حقیقت الوحی ص۱۰۳،۱۰۴، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵)