حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تھیں۔ فطری طور پر اپنے صاحبزادے حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سے انتہائی محبت رکھتی تھیں اور کسی وقت اپنے سے جداکرنا پسند نہیں کرتی تھیں لیکن دین اور علم دین کا اتنا شوق اور اپنے بیٹے کو عالم باعمل دیکھنے کی اتنی آرزو اور تمنا تھی کہ تعلیم دین کی خاطر بیٹے کو مختلف جگہوں پر بھیجنے اور نرم وگرم سہنے کو بخوشی گوارہ کیا اور جب تک حیات رہیں ان کے لئے دعائیں کرتی رہیں۔