حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اصحاب دعوت و عزیمت بھی ان میں ایسے ایسے ممتاز اور باصلاحیت علماء بھی ہیں جن سے لاکھوں نے علم دین حاصل کیا اور سلوک و معرفت کے منازل طے کئے ،ایسے بھی ہیں جن کی تحریک اصلاح و تبلیغ سے عرب و عجم نے بے شمار افراد کو یقین کی دولت اور اصلاح باطنی کی نعمت حاصل ہوئی دوبارہ علم و عرفان سے ایک جہاں سرشار ہوا اور چراغ سے چراغ جلتے رہے غرضیکہ آپ کے تلامذہ اور آپ کے حلقہ بگوشوں سے علم و عرفاں کی ایسی روشنی پھیلی جس کا سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے اور چلتا رہے گا ۔ مدرسہ مظاہر علوم جس کی مدت العمر آپ نے آبیاری کی وہ آپ کی سب سے بڑی باقیات الصالحات میں ہے اس کے سارے ذمہ دار اور مدرسین جو آپ کی صدر مدرسی اور سرپرستی کے دور آخر میں رہے ہیںوہ آپ کے شاگرد رہے ہیں ،مدرسہ کے سابق ناظم مولانا عبدالطیف صاحب آپ کے شاگرد بھی تھے اور داماد بھی آپ چند مشہور شاگردوں کے نام پیش خدمت ہیں: (۱)حضرت مولانا سید حسین احمد صاحب مدنی ؒ (۲)مولانا ثناء اﷲ صاحب امرتسری ؒ (۳)مولانا انور شاہ کشمیری ؒ (۴)حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائیپوری ؒ (۵)مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی ؒ (۶)مولانا عبد الطیف صاحب ؒ ساکن پور قاضی سابق ناظم مدرسہ مظاہر علوم (۷)حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی مدظلہ شیخ الحدیث سابق ناظم مدرسہ مظاہر علوم (۸)مولانا عبد الرحمٰن صاحب کاملپوری ؒ صدر مدرس مظاہر علوم و خلیفہ اجل حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی ؒ (۹)مولانا محمد اسعد اﷲ صاحب رامپوری ؒ ناظم مدرسہ مظاہر علوم و خلیفہ و مجاز حضرت تھانوی و مشہور مناظر اسلام (۱۰)مولانا محمد زکریا صاحب قدوسی گنگوہی ؒ مدرس مدرسہ واعظ و خطیب (۱۱)مولانا منظور احمد خاں صاحب سہارنپوری ؒ مدرس مدرسہ مظاہر علوم حال مفتی جامع اشرفیہ لاہور (۱۲)مولانا جمیل احمد صاحب اجڑاڑوی ؒ مدرس مدرسہ و مفتی (۱۴)مولانا عبدالکریم صاحب نواسہ حضرت شاہ عبد الغنی مجددی دہلوی مہاجر مدینہ (۱۵)مولانا عبدالحق صاحب مدنی نقشبندی (۱۶)مولانا اشفاق الرحمٰن صاحب کاندھلوی (۱۷)مولانا بدر عالم صاحب میرٹھی مؤلف ترجمان السنۃ (۱۸)مولانا شبیر علی صاحب برادرزادہ حضرت تھانوی ؒ (۱۹)مولانا فیض الحسن صاحب سہارنپوری