حکایات خلیل حصہ اول - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
أیعزلنی من کشیف بعد وجہہ ولن یجد واحقا لہ بمثیل فلو لاح من بعد محبا جمالہ لکبراﷲ الجلیل عزول یقولون ان الحب قتالۃ الفتی وطوبی لصیب فی الغزام قتیل کان سہانبور مافیہ واحد اذا لم یکن فیہ جمال خلیل دعتہ دواعی الشوق من حب احمد فاضحی بخیر الارض خیر نزیل نبی أتی للعالمین ہدایتہ بوجہ یفوق النیر عین جمیل اتانا بنور اعجز الناس مثلہ فلا یسمع الدعوی بغیر دلیل علیہ سلام اﷲ مادام عاشق وصال حبیب او ذہاب خلیل ترجمہ:(1) اے مخاطب! تو مجھ کو مولائے خلیل احمد کی محبت پر ملامت کرتاہے مگر میرا دل ان کی محبت سے جدا نہیں ہوسکتا۔ (2) عشاق کی جانیں ان پر فدا ہوں کیونکہ وہ میری جان کی قسم ہر بیماری دل کی شفا ہیں۔ (3) جب تم ان کے پاس آؤ تو ان کے چہرے کو خدا ئے بزرگ کے نور سے چمکتا ہوا پاؤگے۔ (4) کیا جس نے ان کی زیارت اب تک نہیں کی مجھے ملامت کرتاہے حالانکہ سچ یہ ہے کہ ان کی نظیر ہر گز نہ مل سکے گی۔ (5) اگر دور سے ان کا باجمال چہرہ ظاہر ہوجائے تو میرا ملامت کرنے والا خدائے بزرگ کی تکبیر کہنے لگے۔ (6) لوگ کہتے ہیں کہ محبت انسان کے لئے قاتل ہے، میں کہتاہوں کہ عاشق مقتول محبت کے لئے مبارکباد ہوجیئو۔ (7) سہارنپور میں جب مولانا خلیل احمد صاحب کا جمال نہ ہو تو گویا اس میں کوئی بھی نہیں ہوتا۔ (8) مولانا کو حضرت سرورکائنات ﷺ کی محبت سے پیدا ہونے والے داعی شوق نے بلایا تو وہ بہترزمین میں بہتر مقیم ہوگئے۔ (9) وہ ایسے نبی ہیں جو تمام جہاں کے لئے ہادی بن کر ایسے خوبصورت چہرے کے ساتھ تشریف لائے جو آفتاب وماہتاب سے