احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
سے پتھر میں سوراخ کر کے براق کو وہاں باندھ دیا۔ (حدیث ترمذی مشکوٰۃ ص۵۴۰، باب فی المعجزات) ۴۱… رسول اﷲﷺ نے فرمایا ہر سال جبرائیل علیہ السلام ایک بار مجھ سے قرآن مجید کا دور کرتا تھا۔ امسال دوبار دور کیا ہے۔ شاید میرے کوچ کا وقت قریب آیا ہے۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوۃ ص۵۶۸، باب مناقب اہل بیتﷺ) ۴۲… جبرائیل علیہ السلام رسول اﷲﷺ کے پاس آیا اور کہا آپ اہل بدر کو آپس میں کیسا سمجھتے ہو۔ آپﷺ نے جواب دیا کہ سب مسلمانوں سے افضل۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا اسی طرح فرشتوں میں جو بدر میں حاضر ہوئے تھے۔ وہ سب سے افضل گنے جاتے ہیں۔ (حدیث بخاری مشکوٰۃ ص۵۷۸)یہ حدیث آیت (۶) کی تفسیر ہے۔ ۴۳… رسول اﷲﷺ نے فرمایا سعد بن معاذ رضی اﷲ عنہ کے جنازہ کو فرشتے اٹھا رہے تھے۔ اس واسطے اس کا بوجھ کم تھا۔ (حدیث ترمذی مشکوٰۃ ص۵۷۸،۵۷۹، باب جامع المناقب) ۴۴… ایک صبح کو رسول اﷲﷺ رنجیدہ خاطر اٹھے اور فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام نے آج رات کو ملنے کا وعدہ کیا تھا اور ملا نہیں۔ بخدا اس نے وعدہ خلاف نہیں کیا ہوگا۔ پھر چار پائی کے نیچے کتے کے بچہ کا آپ کے دل میں خیال آیا۔ تب وہ آپ نے نکلوا دیا اور اپنے ہاتھ سے پانی لے کر اس جگہ پر ڈالا۔ پھر جب رات کا وقت ہوا تو جبرائیل علیہ السلام آپﷺ سے ملے۔ حضرتﷺ نے پوچھا کہ آپ نے شب گذشتہ میں ملاقات کا وعدہ کیا تھا۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ وعدہ تو بیشک کیا تھا مگر جس گھر میں کتا یا تصویر ہو۔ اس گھر میں ہم داخل نہیں ہوتے۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۳۸۵، باب التصاویر) ۴۵… رسول اﷲﷺ نے فرمایا ملک الموت نے موسیٰ علیہ السلام کے پاس آکر کہا تیرا رب تجھ کو بلاتا ہے۔ (یعنی موت قبول کر لے) رسول اﷲﷺ نے فرمایا تب موسیٰ علیہ السلام نے اس کو ایک تھپڑ مار کر اس کی ایک آنکھ پھوڑ دی، الخ۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۵۰۷، باب بداء الخلق وذکر الانبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام)اس حدیث سے بھی فرشتہ کاملموس اور مبصرہ اور ناطق ہونا ثابت ہوا۔ ۴۶… بعض فرشتے پہاڑوںپر مؤکل ہیں رسول اﷲﷺ طائف کے رئیس کے پاس امداد کی طلب کے واسطے تشریف لے گئے۔ وہ بد سلوکی سے پیش آیا۔ آپﷺ رنجیدہ خاطر واپس آرہے تھے۔ ناگہاں بادل نے سایہ کیا۔ دیکھا تو اس میں جبرائیل علیہ السلام نظر آیا اور جبرائیل علیہ السلام نے سلام بولا اور کہا آپ کی قوم کی بدسلوکی اﷲ تعالیٰ نے سن لی ہے اور یہ پہاڑ کے امیر فرشتہ کو آپ کی طرف بھیجا ہے کہ آپ جو