احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
۱… الفتح الربانی فی الرد علی القادیانی، مصنفہ حضرت العلامہ شیخ حسین بن محسن انصاری یمانی۔ ۲… الحق الصریح فی اثبات المسیح مؤلفہ مولانا محمد بشیر صاحب سہسوانی۔ ۳… اعلاء الحق الصریح بتکذیب مثیل المسیح،مؤلفہ مولانامحمداسمٰعیل صاحب علی گڑھی۔ ۴… نمونہ لیاقت علی مولوی محمداحسن خواری مصنوعی مسیح۔ ۵… بیان للناس،مؤلفہ مولانا عبدالمجید صاحب دررد مولوی محمد احسن امروہی۔ ۶… شفاء للناس مؤلفہ مولاناعبداﷲ صاحب شاہ جہاںپوری درردا علام الناس مصنفہ امروہی۔ ۷… تصنیفات مولانا ثناء اﷲصاحب امرتسری۔ ۸… تصنیفات مولانا محمد حسین صاحب بٹالوی وغیرہ۔ اب ہم ناظرین کی ضیافت طبع کے لئے ایک مختصر سی نظم درج کر کے مضمون ہذا کو ختم کرتے ہیں۔ دلائل کتابوںمیں اور بھی بہت ہیں۔ مگر انصاف پسند طبائع و متلاشیان حق کے لئے اتنا ہی کافی وافی ہے:’’وفیہ کفایۃ لمن لہ روایہ‘‘ نظم دربارہ حیات مسیح علیہ السلام از جناب حاجی شیخ نور الحی صاحب دہلویؒ ابن مریم زندہ ہیں رب کی قسم اور ہیں افلاک پر وہ محترم زندہ کہتا ہے انہیں قرآن پاک مانتے ہیں ہم کو اب کس کا ہے باک وہ نہیں شامل ابھی اموات میں ذکر اس کا ہے کئی آیات میں اور حلف سے مصطفی نے یہ کہا آئیں گے دنیا میں عدلاً مقسطاً جس کو چاہے رب رکھے زندہ مدام بندہ کر سکتا ہے اس میں کیا کلام اس کی ہے مخلوق ساری کائنات کیا چرند اورکیا پرند اے نیک ذات قادیانی اور ہی توحید ہے مرزا کی سر بسر تقلید ہے ہو مقلد مرزا قادیانی کے تم ورنہ کیوں ہوتی عقل تمہاری گم یاں تو بس نور الٰہی دل میں ہے اور شمع مصطفیﷺ محفل میں ہے ض … ض … ض