احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
فنعم عقبی الدار (الرعد:۲۳)‘‘یعنی اور فرشتے ان پر داخل ہوتے ہیں ہر دروازے سے (کہتے ہیں) تم سلامت رہو۔ تمہارے صبر کرنے کے بدلے۔ سو پچھلا گھر کیا خوب ہے۔ رسول اﷲﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میں جنت کے دروازہ پر آکر دروازہ کھولنے کی درخواست کروں گا۔ خازن کہے گا آپ کون ہیں؟ میںکہوں گا میں محمدﷺ ہوں،الخ! (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۵۱۱، باب فضائل سید المرسلین صلوٰۃ اﷲ وسلامہ علیہ) رسول اﷲﷺ نے فرمایا میں نے جعفر طیارؓ کو فرشتوں کے ہمراہ جنت میں اڑتا ہوا دیکھا ہے۔ (حدیث ترمذی مشکوٰۃ ص۵۷۰، باب مناقب اہل بیت) ۱۱… دوزخ میں بھی فرشتے ہیں ’’وقال الذین کفروا لخزنۃ جہنم ادعوا ربکم یخفف عنا یوما من العذاب قالو اولم تک تاتیکم رسلکم بالبینت قالوا بلی قالوا فادعوا وما دعاء الکفرین الا فی ضلال(المومن:۵۰)‘‘ یعنی کافر دوزخ کے خازنوں کو کہیں گے کہ اپنے رب سے دعا کرو کہ ایک دن کسی قدرعذاب کی ہم کو تخفیف کرے۔ وہ کہیں گے کیا تمہارے رسول تمہارے پاس دلائل واضح نہ لائے تھے؟ جواب دیں گے کیوں نہیں۔ فرشتے کہیں گے اب خوددعا کرو اور کافروں کی دعا سب ضائع ہے۔ ’’علیہا نسعۃ عشر وماجعلنا اصحاب النار الا ملائکۃ (المدثر:۳۰، ۳۱)‘‘یعنی دوزخ پر انیس فرشتے داروغہ ہیں اور نہیں بنائے ہم نے دوزخ کے کارکن مگر فرشتے۔ ’’ونادوایامالک لیقض علینا ربک قال انکم ماکثون (زخرف:۷۷)‘‘ اور دوزخی آواز دیں گے کہ اے مالک (دوزخ کے داروغہ کا نام ہے) تیرا رب ہم پر موت بھیج دے۔ وہ کہے گا تم نے سدا رہنا ہے۔ ’’فلیدع نادیہ سندع الزبانیۃ (العلق:۱۷،۱۸)‘‘اب بلاوے اپنی مجلس کو۔ ہم دوزخ کے کارکنوں کو بلائیں گے۔ رسول اﷲﷺ نے فرمایا معراج کی رات میں نے دوزخ کے داروغہ مالک کو دیکھا، الخ۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۵۰۸، باب بدأالخلق وذکر الانبیاء علیہ الصلوٰۃ والسلام)جس شخص نے اس کے خلاف اپنا عقیدہ شائع کیا ہے۔ اس کی عبارتیں بعینہ ذیل میں نقل کر کے جواب دیا جاتا ہے۔ ۱… ’’اگر یہ استفسار ہو کہ جس خاصیت اور قوت روحانی میں یہ عاجز اور مسیح بن مریم مشابہت رکھتے ہیں۔ وہ کیا شے ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ ایک مجموعی خاصیت ہے جو ہم دونوں کے روحانی قویٰ میں ایک خاص طور پر رکھی گئی ہے۔ جس کے سلسلہ کی ایک طرف نیچے کو اور