احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مرزا قادیانی (کشتی نوح ص۱۵، خزائن ج۱۹ص۱۶)پر لکھتے ہیں:’’جس نے رسول خدا کے مقبرے کے اندر دفن ہونا ہے، وہ میں ہی ہوں۔‘‘ انجیل مقدس اور کشتی نوح کے الفاظ یکساں ہیں۔ جب کہ مرزائی نبی بناوٹی کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جھوٹا قرار دیا۔ تو بھلا پھر ان کی امت اور مرزا قادیانی کیوں ان سے عداوت نہ رکھیں۔ اس لئے مرزا قادیانی کی وہ جماعت جن کو اول اہل علم لکھ آیا ہوں۔ ایسی دشمن ہے جیسے ابن زیاد شمر لعین وغیرہ، جنہوں نے دنیا کی خواہشوں کو مد نظر رکھ کر یزید پلید کی طرف سے تحفہ تحائف کی خاطر ایک معصوم بے گناہ حضور آقا نامدارﷺ کے پیارے نواسے کو بڑی بے دردی سے کربلا کی زمین پر شہید کردیا۔ ’’اناﷲ وانا الیہ راجعون‘‘ مرزا غلام احمدقادیانی کے علماء دین کی رات دن تقریریں یہی رہتی ہیں۔ برادران اسلام! یوں تو بڑے بڑے علماء دین نے ان کو دندان شکن جواب دیئے اور دے رہے ہیں۔ لیکن پھر بھی اپنی ضد سے باز نہیں آتے۔ جیسے :’’لایبصرون‘‘ پھر بھی اس ناچیز کے دل میں یہ شوق پیدا ہوا کہ ایک رسالہ ایسا تالیف کیا جائے جس میں ان کے دلائل پیش کرکے پھر قرآن مجید و معتبر تفاسیرو احادیث شریف واقول صحابہؓ و فقہ شریف و اقوال بزرگان دین سے جواب دیئے جائیں تاکہ ہر مسلم بھائی ان مرزائیوں کو اچھی طرح سے جواب دے سکے۔آمین! حکیم حافظ عبداللطیف مندراں والا تعلقہ ڈگری ضلع میرپورخاص اعتراض(۱) ’’ولکم فی الارض مستقر ومتاع الیٰ حین (البقرۃ:۳۶)‘‘{اے بیٹو آدم کے واسطے تمہارے بیچ زمین کے ٹھکانا ہے اور فائدہ ہے مدت تک۔} اﷲ تعالیٰ نے بنی آدم کے لئے یہ قانون مقرر فرمایا ہے کہ اے نبی آدم! تمہارے سب کے لئے زمین قرار گاہ ہے۔ اس میں ہی زندگی بسر کرنا تمہارے لئے فائدہ ہے اور ’’ولکم‘‘ صیغہ جمع مخاطب جو کہ تمام اولاد آدم پر حاوی ہے اور ابن مریم بھی اولاد آدم ضرور ہیں۔ ’’انی عبداﷲ(مریم:۳۰)‘‘میں جیسے ذکر ہے۔ پھر کیونکر ’’ولکم‘‘ صیغہ جمع سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام مستثنیٰ ہوکر آسمان پر جا سکتے ہیں۔ اگر بقول تمہارے ابن مریم کو آسمان پر زندہ سمجھ لیا جائے تو قانون الٰہی اورصیغہ جمع ٹوٹ جائے گا۔ قرآن مجید کی آیت مبارکہ پر زد آئے گی۔ اس لئے ہمارا اعتقاد از روئے کتاب اﷲ یہی ہے کہ وہ بیشک مرزا قادیانی کے فرمانے کے مطابق فوت ہوچکے ہیں۔ ان کی دوبار آمد کا انتظار خیال وخواب ہے۔