احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
چاہیں اس کو حکم دیں۔ پھر پہاڑ کے امیر فرشتہ نے مجھ کو آوازدی اور سلام بولا اور کہا کہ آپ کی قوم کی بد سلوکی اﷲ تعالیٰ نے سن لی ہے اور میں پہاڑ کا مؤکل فرشتہ ہوں۔ مجھ کو آپ کی طرف بھیجا ہے کہ آپ جو چاہیں مجھ کو حکم کریں۔ اگر آپ فرمائیںتو میں دو پہاڑ لخشبان کو اکھاڑ کر ان پر گرا دوں؟ آپﷺ نے فرمایا نہیں، بلکہ میں امید وار ہوں کہ اﷲ تعالیٰ ان کی پشت سے خدا پرست آدمی پیدا کرے۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۵۲۳، باب المبعث وبدأ) بادل پر بھی فرشتے ہیں ’’ویسبح الرعدبحمدہ(الرعد:۱۳)‘‘یعنی اور رعد اس کی حمد سے ملا کر تسبیح پڑھتا ہے۔ الخ، امام احمد اورترمذی کی روایت میں آیا ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ رعد بادل کے مؤکل فرشتہ کا نام ہے اور رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ ایک مرد بیابان میں چلاجاتا تھا۔ بادل میں سے یہ آوازسنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی پلا دو، الخ۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۱۶۵، باب الانفاق وکراہیۃ الامساک) ۸… ساتوں آسمانوں پرفرشتے رہتے ہیں معراج کے باب میں بخاری و مسلم وغیرہ کی حدیث ملاحظہ ہو۔ مشکوٰۃ باب فی المعراج ص۵۲۷ رسول اﷲﷺ نے فرمایا جب اﷲ تعالیٰ کوئی حکم صادر فرماتا ہے حاملان عرش تسبیح پڑھتے ہیں۔ پھر اس آسمان والے فرشتے بھی تسبیح کہتے ہیں،الخ۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۳۹۳، باب الکہانۃ) رسول اﷲ ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا کہ آسمان میں چار انگل جگہ ایسی نہیں ہے۔ جس میں فرشتہ نے سجدہ میں ماتھا نہ رکھا ہواہو۔ (حدیث امام احمد و ترمذی و ابن ماجہ مشکوٰۃ ص۴۵۷، باب البکاء والخوف) ۹… ساتوں آسمانوں سے باہر عرش کے اردگرد بھی فرشتے ہیں ’’الذین یحملون العرش ومن حولہ یسبحون بحمد ربھم (غافر:۷)‘‘ جو فرشتے عرش کو اٹھاتے ہیں اور جو اس کے گرد پیش ہیں تسبیح پڑھتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ ملا کر، الخ! سورہ مومن اور ایک حدیث حاملان عرش کے تسبیح پڑھنے کی ابھی گزری ہے۔ رسول اﷲﷺ نے ساتوں آسمان شمار کرنے کے بعد فرمایا پھر اس کے اوپر آٹھ فرشتے ہیں۔ جن کے پشت پر عرش ہے۔ (حدیث ترمذی مشکوٰۃ ص۵۰۹، باب بدأ الخلق وذکر الانبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام) ۱۰… جنت میں بھی فرشتے ہیں ’’والملائکۃ یدخلون علیھم من کل باب سلام علیکم بما صبر تم