احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
کیا آپ ان گول مول جملوں کا نام پیش گوئیاں رکھنے کے لئے تیار ہوں گے(ہرگز نہیں) آپ یہی کہیں گے کہ یہ ایسے جملے ہیں جو اپنے مفہوم کے اعتبار سے عام ہیں اور دنیا میں عموماً ایسا ہوتا ہی رہتا ہے۔ آپ صرف اس پر ہی اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اس پر تمسخر بھی اڑائیں گے۔ پھر اگر وہ آپ کے اس تمسخر کو اپنی نبوت کی دلیل ٹھہرائے کہ قرآن مجید میں آیا ہے کہ ہر ایک نبی سے تمسخر کیا گیا ہے۔ تو آپ اس کا کیا جواب دیںگے؟ مرزا قادیانی کی پریشانی میں اوپر لکھ چکاہوں کہ ’’شاتان تذبحان‘‘ (براہین احمدیہ ص۵۱۲، خزائن ج۱ ص۶۱۰) (دو بکریاں ذبح کی جائیں گی۔) براہین احمدیہ میں سترہ سال تک یونہی بغیر کسی قسم کی تشریح کے پڑا رہا اور پھر اس قدر طویل مدت کے بعد جب مرزا قادیانی نے دیکھا کہ ان کاآسمانی خسرمحمدی بیگم منکوحہ آسمانی کا والد مرزا احمد بیگ فوت ہو چکا ہے۔ گویا ایک بکری تو مر چکی ہے اور دوسری بکری (مرزا سلطان محمدمنکوحہ آسمانی کا ارضی خاوند مرزا قادیانی کا رقیب) بھی مر جائے گی اور سب رکاوٹیں دور ہونے کے بعد محمدی بیگم از سر نو باکرہ ہوکر مرزا قادیانی کے حرم سرائے میں داخل ہوگی۔ تو اس الہام کی یہ تشریح کرتے ہیں۔ ’’اس کے بعد یوں ہوگا کہ دو بکریاں ذبح کی جائیں گی۔ پہلے بکری سے مراد مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری ہے اور دوسری بکری سے مراد اس کا داماد(مرزا سلطان محمد۔) پھر فرمایا’’تم سست مت ہو اور غم مت کرو ایسا ہی ظہور میں آئے گا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۷، خزائن ج۱۱ص۳۴۱) ہائے ہائے نفسانی تیرا ستیاناس! بھلا کوئی مرزائی مبلغ اس امر پر روشنی ڈال سکتا ہے کہ منکوحہ آسمانی کے باپ اور اس کے خاوند کی موت کے متعلق پیش گوئی کرنے کا کیا فلسفہ ہے؟ ’’بیّنواتوجروا‘‘ پھر تقریباً سات برس کے بعد جب مرزا قادیانی کے دو مرید عبدالرحمن و عبداللطیف اپنے کئے ہوئے جرم کے بدلے قتل کر دیئے گئے تو مرزا قادیانی کو خیال پیدا ہوا کہ منکوحہ آسمانی محمدی بیگم کا خاوند مرزا سلطان محمد تو ابھی تک مرا نہیں ہے اور ’’شاتان تذبحان‘‘ کی جو تشریح ضمیمہ انجام آتھم(ص۵۷، خزائن ج۱۱ ص۳۴۱)پر کی ہے کہ ایک بکری سے مراد مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری ہے اور دوسری بکری سے مراد اس کا داماد ہے۔ ممکن ہے کہ غلط نکلے(جو یقینا غلط نکلی کیونکہ منکوحہ آسمانی کا خاوند اب تک زندہ موجود ہے) اور اب یہ ایک سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔ چلو اب ’’شاتان تذبحان‘‘ کی یہ تشریح کئے دیتے ہیں کہ ایک بکری سے مراد عبدالرحمن ہے اور