احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مرزا قادیانی کے مسلمہ رئیس المفسرین ہیں، رقمطراز ہیں:’’قد کلمھم عیسیٰ فی المھد وسیکلمہم اذا قتل الدجال وھو یومئذ کھل (ج۳ص۱۵۹)‘‘یعنی عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی ماں کی گود میں بھی کلام کیا اور آسمان سے اتر کر جب دجال کو قتل کریں گے تب بھی لوگوں سے کلام کریںگے…وہ ان کے کہولت کا زمانہ نہ ہوگا۔ ایسا ہی تفسیر فتح البیان، ترجمان القرآن، تفسیر کبیر، تفسیر خازن و معالم میں اس آیت کو نزول من السماء کے بعد کلام کرنے پر دلیل لکھا ہے ۔ اگر بالفرض و التقدیر مرزائیوں کا عقیدہ صحیح تسلیم کر لیا جائے کہ عیسیٰ علیہ السلام آسمان پرنہیں گئے بلکہ جوانی کی حالت میں فوت ہو گئے۔ تو قرآ ن و حدیث و جملہ مفسرین، محدثین و آئمہ دین کی تکذیب لازم آئے گی۔ فالعیاذ باﷲ تعالیٰ۔ مرزائی اعتراض… تین چاند؟ حدیث میں آیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام آنحضرتﷺ کے مقبرہ میں دفن ہوںگے۔ اگر یہ صحیح ہے تو پھر حضرت عائشہؓ کو خواب میں تین چاند کیوں دکھائی دیئے؟ پھر تو چار چاند نظر آنے تھے۔ جواب اعتراض عائشہ رضی اﷲ عنہا کو خواب میں تین چاند اس لئے دکھائی دیئے کہ ان کی زندگی میں ان کے حجزہ میں صرف تین چاند ہی دفن ہونے والے تھے اور وہ صرف تینوں ہی کو دیکھنے والی تھیں۔ یعنی نبی کریمﷺ کو اور اپنے والد ماجد ابوبکر صدیقؓ وعمر فاروق رضی اﷲ عنہما کو باقی رہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سووہ حضرت عائشہؓ کی زندگی میں دفن ہونے والے نہیں تھے۔ اسی وجہ سے ان کو نہ دکھائے گئے۔ مزید برآں اگر حدیث نبوی یعنی فرمان رسالت مآبﷺ کسی امتی کے خواب یا قول کے خلاف ہونے سے غلط یا مشکوک ہو جائے توآج احادیث کا سارا دفتر تعوذ باﷲمردود ہو جائے گا اور اسلام دنیا سے رخصت۔ ۵… مشکوٰۃ ص۴۷۹، باب قصہ ابن صیاد میں مذکور ہے کہ نبی علیہ السلام بمعہ چند صحابہ کرامؓ ابن صیاد کو دیکھنے گئے۔ ابن صیاد کے متعلق صحابہؓ کو شبہ ہوا کہ کہیںیہی دجال موعود نہ ہوں۔ حضرت عمررضی اﷲ عنہ نے عرض کی:’’ائذن لی یارسول اﷲ فاقتلہ فقال رسول اﷲﷺ ان یکن ھو فلست صاحبہ انما صاحبہ عیسیٰ بن مریم‘‘ یا رسول اﷲ! مجھے اجازت دیجئے کہ میں ابھی اسے قتل کر دوں۔ آپﷺ نے فرمایا اگر یہ وہی دجال ہے تو پھر تو اسے قتل نہ کر سکے گا۔ کیونکہ اس کا قتل عیسیٰ بن مریم کے ہاتھوں اﷲ تعالیٰ نے مقرر کردیا ہے۔