احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
بھی لکھی گئی ہیں۔ کیونکہ دو زرد رنگ چادروں سے بیماری مراد ہے کہ جیسا کہ مسیح موعود کی نسبت حدیثوں میںدو زرد رنگ کی چادروں کا ذکر ہے۔ ایسے ہی میرے لاحق حال دو بیماریاں ہیں۔ ایک بیماری بدن کے اوپر حصہ کی ہے جو اوپر کی چادر ہے اور وہ دوران سر ہے۔ جس کی شدت کی وجہ سے بعض وقت میں زمین پر گرجاتا ہوں اور دوسری بیماری بدن کے نیچے کے حصہ میں ہے۔ جو مجھے کثرت پیشاب کی مرض ہے جس کو ذیابیطس بھی کہتے ہیں اور معمولی طور پر مجھ کو ہر روز پیشاب بکثرت آتا ہے اورپندرہ یا بیس دفعہ تک نوبت پہنچ جاتی ہے اوربعض اوقات قریب سو دفعہ کے دن رات میں آتا ہے۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۲۰۱، خزائن ج۲۱ص۳۷۳) مرزاقادیانی کا تمام نبیوں کے مثیل ہونے کا دعویٰ ’’اور نیک ہوں یا بد ہوں بار بار دنیا میں ان کی امثال پیدا ہوتے ہیں اور اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راست باز مقدس نبی گزر چکے ہیں۔ ایک ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں۔ سو وہ میں ہی ہوں۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۹۰، خزائن ج۲۱ص۱۱۷،۱۱۸) مولانا احمد علی قادیانی سے ایک سوال آپ کے مسیح قادیانی کا دعویٰ ہے کہ میں تمام نبیوں کا مثیل ہو کر آیا ہوں۔ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ جن نبیوں کا قرآن کریم نے ذکرفرمایا ہے۔ ان میں سے کس نبی کو یہ کثرت بول کی شکایت تھی کہ رات دن میں تقریباًایک سو مرتبہ تک جناب مرزا قادیانی کو پیشاب آیا کرتا تھا؟ براہ مہربانی ہمیں بتلائیے تاکہ شک دور ہوجائے اورقرآن کریم میں اﷲ تبارک وتعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حضرت آدم علیہ السلام کا مثیل بتایا ہے اور اﷲ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو بغیر باپ کے پیدا کیا اور عمر دراز عطاء فرمائی۔ اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اﷲ تعالیٰ نے بغیر باپ کے پیداکر کے عمر دراز عطاء فرما کر زندہ بجسم خاکی آسمان پر اٹھا لیا۔ جوماشاء اﷲ آ ج تک آسمان پر زندہ ہیں۔ پھر قریب قیامت نازل ہو کر فوت ہوں گے۔ لہٰذا آپ کی زیر بحث آیت سے بالکل مستثنیٰ ہیں۔ حیات مسیح علیہ السلام کی گیارھویں دلیل ’’ویعلمہ الکتاب والحکمۃ والتوراۃ والانجیل (آل عمران:۴۸)‘‘ {اور سکھلاؤں گا اس کو کتاب اور حکمت اور توراۃ اور انجیل۔}