احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
جواب دیا مجھ کو پڑھنا نہیں آتا۔ تب جبرایل علیہ السلام نے آپ کو زور سے بھینچا اور تین بار اسی طرح کر کے ’’اقرأ باسم ربک الذی خلق(العلق:۱)‘‘آیت تک پڑھایا۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۵۲۲، باب المبعث وبدأ الوحی)اس حدیث سے فرشتہ کا آنکھ سے دکھائی دینا اور کان سے اس کی آواز سنائی دینا اور حس لامسہ سے چھونے میں آنا ثابت ہوا۔ ۳۵… رسول اﷲﷺ بیت اﷲ میں نماز پڑھ رہے تھے۔ ابوجہل بے ادبی کے ارادہ سے آیا۔آگے سے فرشتہ کے پر نظرآئے تو الٹا بھاگا۔ رسول اﷲﷺ نے فرمایا اگر میرے نزدیک آتا تو فرشتے اس کا ایک ایک عضو اچک لیتے۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۵۲۴، باب علامات النبوۃ) ۳۶… جبرائیل علیہ السلام نے رسول اﷲﷺ کا سینہ مبارک چاک کر کے دل کو نکال کر اور دھو کر پھر درست کر دیا۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۵۲۴، باب علامات النبوۃ) ۳۷… جنگ بدر کے دن ایک مسلمان ایک مشرک کے پیچھے دوڑا جاتا تھا۔ ناگاہ اوپر سے چابک مارنے کی اور سوار کی آواز سنی کہ کہتا ہے آگے بڑھ اے حیزوم (جبرائیل علیہ السلام کے گھوڑے کا نام ہے)ناگہاں اپنے آگے مشرک کی طرف دیکھا کہ پشت کے بل گر پڑا ہے۔ پھر اس کو دیکھا تو اس کی ناک پر چوٹ لگی ہے اور اس کا منہ پھٹ گیا ہے۔ جیسے چابک کی ضرب ہے اور یہ جگہ سبز ہو گئی ہے۔ پھر یہ واقعہ رسول اﷲﷺ کے آگے بیان کیا تو آپﷺ نے فرمایا یہ تیسرے آسمان کی مدد میں سے ہے۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۵۳۱، باب فی المعجزات) ۳۸… سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہ نے کہا کہ جنگ احد کے دن میںنے رسول اﷲﷺ کے دائیں بائیں سفید پوش دو مردسخت لڑتے دیکھے۔ نہ میں نے ان کو پہلے دیکھا تھا نہ پیچھے۔ یعنی جبرائیل اور میکائیل ۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۵۳۱، باب فی المعجزات) یہ حدیث آیت(۸) کی تفسیر ہے۔ ۳۹… جب رسول اﷲﷺ جنگ خندق سے لوٹ کر آئے اور ہتھیار اتارے اور غسل کیا تب جبرائیل علیہ السلام سر سے غبار جھاڑتا ہوا آیا اور کہا کہ آپ نے ہتھیار اتار رکھے ہیں۔ بخدا میں نے ابھی تک نہیں اتارے۔ ان کی طرف چلو۔ آپ نے فرمایا کہاں کو تب بنی قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ متفق علیہ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ انس رضی اﷲ عنہ نے کہا جب حضرت محمدﷺ بنی قریظہ کو چلے تب میں نے بنی غنم کے کوچہ میںجبرائیل علیہ السلام کی جماعت کا اثر غبار آسمان کو چڑھتا ہوا دیکھا۔ (مشکوٰۃ ص۵۳۲، باب فی المعجزات) ۴۰… رسول اﷲﷺ نے فرمایا جب ہم بیت المقدس میں پہنچے جبرائیل علیہ السلام نے انگلی