احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
اسی طرح مسند احمد، بیہقی، دارمی اور مشکوٰۃ وغیرہ کتب حدیث میں لوکان موسیٰ حیا ہی جملہ محدثین نے نقل کیا ہے اور ملا علی قاری حنفی نے حوالجات مذکورہ کی بناء پر اپنی تمام تصانیف میں لفظ موسیٰ ہی لکھا ہے۔ پھر یہ کیونکر تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ وہ شرح فقہ اکبر میں لفظ عیسیٰ لکھیں گے۔ پس ابین من الامس و اظہر من الشمس ہو گیا کہ مصری نسخہ میں لفظ عیسیٰ چھاپے کی غلطی ہے۔ صحیح موسیٰ ہے۔ مرزائی دوستو! اس طرح غلط چیزیں پیش کر کے تم ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔ آؤ ہم تمہیں اسی فقہ اکبرسے ہی ملا علی قاری صاحب کا عقیدہ بابت نزول مسیح دکھلائیں۔ملاحظہ ہو (فقہ اکبر مصری ص۹۲طبع ۱۳۲۳ ھ، ص۱۰۱طبع مصر ۱۳۲۷ھ) :’’انہ یذوب کالملح فی الماء عند نزول عیسیٰ من السما‘‘ یعنی دجال حضرت مسیح کے آسمان سے نازل ہونے پر یوں گھلنے پگھلنے لگے گا جیسے پانی نمک میں گھلتا ہے۔ نیز (شرح شفاء استنبول ج۴ص۱۹) میںمرقوم ہے:’’ان عیسیٰ نبی قبلہ وینزل بعدہ ویحکم بشریعتہ‘‘ یعنی عیسیٰ علیہ السلام ہمارے نبی ﷺ سے پہلے کے نبی ہیں اوربعد میںقرب قیامت کے نازل ہو کر شریعت محمدیہ قرآن وحدیث پر عمل کریں گے۔ نیز مرقاۃ شرح مشکوٰۃ مصری ج۵ص۱۶۰ میں مسطور ہے:’’فینزل عیسیٰ بن مریم من السمائ‘‘ یعنی عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوںگے۔ (جمع الوسائل مصری ص۵۶۳) میںمنقول ہے: ’’ان عیسیٰ یدفن بجنب نبیناﷺ بینہ وبین الشیخین‘‘ یعنی تحقیق عیسیٰ علیہ السلام حضورﷺ کے پہلو میں آپؐ کے اور ابوبکر و عمرؓ کے مابین دفن ہوںگے۔ مرزائی اعتراض… سوسال تمام جاندار؟ صحیح مسلم و کنز المال کی روایت میں ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ سو سال تک تمام جاندار مر جائیں گے۔ پس معلوم ہواکہ عیسیٰ علیہ السلام بھی مر گئے،زندہ نہیں۔ جواب اعتراض اس حدیث کا اگر یہی ترجمہ ہے جو کیاگیا ہے تو پھر ہر جاندار میں موسیٰ علیہ السلام اور کل ملائکہ بھی داخل ہو گئے۔ کیا یہ سب کے سب سو سال کے اندر فوت ہو گئے؟ پس جس دلیل سے تم ملائکہ اور موسیٰ علیہ السلام کو ہر جاندار کے لفظ سے خارج کرو گے۔ اسی دلیل سے حضرت مسیح علیہ السلام کو بھی خارج سمجھ لو۔ناظرین! اصل بات یہ ہے کہ مرزائی مذہب سراپا خیانت وفریب ہے۔ مرزا قادیانی کی بھی یہی عادت تھی کہ کوئی حدیث اپنے مطلب کے لئے نقل کرتے۔ اس میںجو فقرہ نفسانیت کے خلاف ہوتا۔ اس کو قصداً چھوڑ دیتے۔