احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
۶… ’’انی مع الرسول اجیب اخطی واصیب‘‘(میں رسول کے ساتھ ہوکر جواب دیتا ہوں خطابھی کرتا ہوں اور صواب بھی) (کیا مرزا کا خدا خطاکار بھی ہے) (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ص۱۰۶) یہ ایسے کلمات ہیں جو شرک جلی بلکہ اجلٰی ہیں۔ پھر جب آپ کے مرشد جی شرک میں مبتلا ہوں تو آپ کا دعویٰ توحید ’’ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور‘‘ کا مصداق ہے۔ ایسا ہی آپ محمدرسول اﷲﷺ کی رسالت کے قائل ہوتے تو مرزا قادیانی کو جو آپ سے مساوات بلکہ افضلیت کے مدعی ہیں، مرشد نہ بناتے۔ مرزا قادیانی کی توہین رسولؐ ۱… ’’وما ارسلناک الا رحمۃ للعٰلمین‘‘ (ہم نے تجھے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے) (حقیقت الوحی ص۸۲، خزائن ج۲۲ص۸۵) ۲… ’’لولاک لماخلقت الافلاک‘‘( اگرتجھے پیدا نہ کرتا تو آسمانوں کو پیدا نہ کرتا) (حقیقت الوحی ص۹۹،خزائن ج۲۲ص۱۰۲) ۳… ’’سبحان الذی اسریٰ بعبدہ لیلا‘‘(پاک ہے خدا جس نے اپنے بندے کو رات کی سیر(معراج ) کرائی) (ضمیمہ حقیقت الوحی ص۷۸، خزائن ج۲۲ص۸۱) ۴… ’’اثرک اﷲ علی کل شی‘‘ (خدا نے تجھے ہر ایک چیز پر ترجیح دی ہے) (حقیقت الوحی ص۸۳، خزائن ج۲۲ص۷۰۹) ۵… ’’آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ص۹۲) ۶… ’’لہ خسف القمر المنیر وان لی…غسا القمران المشرقان اتنکر‘‘ (اعجاز احمدی ص۷۱،خزائن ج۱۹ص۱۸۳) نمبر اول میں مرزا قادیانی حضورﷺ کے خطاب رحمۃ للعالمین کے جوآپؐ سے مختص ہے، سانجھی بنتے ہیں۔ نمبر۲… میں باعث تکوین عالم بنتے ہیں۔ جس کا مفہوم یہ ہے کہ مرزا نہ ہوتے تو حضورﷺ بھی نہ ہوتے۔(معاذ اﷲ)