احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
اول و آخر پاکستان کی ’’پ‘‘ کی سا لمیت کا دشمن کون ہے؟ ملفوظات حضرت امیر المومنین ’’ایک صاحب نے پاکستان کے متعلق سوال کیا کہ اس بارے میں حضور (مرزامحمود) کا کیا خیال ہے؟ حضور نے فرمایا میں اصولی طور پر اس کا قائل نہیں۔ میں سمجھتا ہوں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو ہندوستان میں اس لئے پیدا کیا کہ سارا ہندوستان اسلام کے جھنڈے کے نیچے آ جائے او وہ احمدیت کی ترقی کے لئے ایک عظیم الشان بنیاد کا کام دے۔ حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے ’’آریوں کا بادشاہ‘‘ ’’اگر ہم آریوںکو الگ کر دیں اورمسلمانوں کو الگ تو حضرت مسیح موعود کا یہ الہام کس طرح پورا ہو سکتا ہے۔ بس ضروری ہے کہ ہندوستان کے سب لوگ متحد رہیں۔ اگر ہندوستان نے الگ الگ ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانا تھا۔ تو حضرت مسیح موعود پاکستان کے بادشاہ کہلاتے۔ آریوں کے بادشاہ نہ کہلاتے۔ پس بیشک مسلمان زور لگاتے رہیں۔ جس قسم کا پاکستان وہ چاہتے ہیں۔ وہ کبھی نہیں بن سکتا۔ پاکستان قائم کرنے میں مسلمانوں کا فائدہ نہیں، اکھنڈ ہندوستان میں ہے۔ پس ضروری ہے کہ ہندوستان میں اتحاد رہے اور اس کے حصے الگ الگ نہ ہوں۔ مسلمان پاکستان پر تو زور دیتے ہیں۔ مگر یہ نہیں سوچتے کہ ان کے پاس نہ روپیہ ہے او نہ ہی کوئی اور سامان ہے۔ روپیہ تو ہندوؤں کے قبضہ میں ہے۔ پس یہ ایک مشغلہ ہے۔ جوچند تعلیم یافتہ لوگوں نے اختیار کیا ہوا ہے۔ ہماری جماعت کے دوستوں کو ایسے معاملات میں دلچسپی نہیں لینی چاہئے۔ بلکہ اگر کسی کے دل میں کوئی ایسی بات آئے تو اسے استغفار کرنا چاہئے۔ ہم ایک مذہبی جماعت ہیں۔ ہمارا ان باتوں سے کوئی واسطہ نہیں۔‘‘ (بیان مرزا محمود، مندرجہ اخبار الفضل ۱۸؍جون ۱۹۴۴) ۲… ’’میں نے دیکھا کہ میں کسی شخص کو کہہ رہا ہوں کہ ہم توقادیان جاتے ہیں۔ اب یہاں جو میرے پاس زمینیں ہیں اور گورنمنٹ نے الاٹ کی ہیں۔ وہ کسی مہاجر کو دے دیں یا گورنمنٹ کو واپس کردیں۔ ‘‘ (الفضل ۳۱؍جنوری ۱۹۵۷ئ) ۳… ’’میں نے دیکھا کہ میری چھوٹی ہمشیرہ امتہ الحفیظ بیگم میرے ساتھ ایک جگہ ٹہل رہی ہیں اور اردگرد دوسرے لوگ بیٹھے ہیں۔ وہ نہایت ہی آہستہ آوازمیں میرے کان کے پاس منہ کر کے کہتی ہیں کہ ابھی مکانوں پر زیادہ خرچ نہ کرو۔(دارالحمد) کو سجانے کی طرف توجہ کرو۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کو کسی نے کہلا بھیجا ہے کہ قادیان تو ہمیں ملنے والی ہے۔ اس لئے کسی دوسری جگہ مکان بنوانے سے کیا فائدہ ہے؟ مگر میں خواب میں اس مشورے کو غلط سمجھتا ہوں اور خیال کرتا ہوں کہ کسی جماعت کا مرکز کے بغیر تھوڑا عرصہ رہنا بھی بڑا خطرناک ہوتا ہے۔ یہ خیال کر کے میں نے بڑے جوش میں بلند آواز