احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
M جماعت قادیانی کے عقائد باطلہ نمبر۱… ’’اﷲ قیوم العالمین ایک ایسا وجود اعظم ہے کہ جس کے بے شمار ہاتھ پیر اور ہر ایک عضو اس کثرت سے ہے کہ تعداد سے خارج اور لاانتہا عرض اور طول رکھتا ہے اور تیندوے کی طرح اس وجود اعظم کی تاریں بھی ہیں۔‘‘ (کتاب توضیح المرام ص۷۵، خزائن ج۳ص۹۰) نمبر۲… ’’دانیال نبی نے میرا نام میکائیل رکھا۔ عبرانی زبان میں لفظی معنی میکائیل کے ہیں یعنی خدا کی مانند۔‘‘ (کتاب اربعین نمبر۳ص۲۵، خزائن ج۱۷ص۴۱۳) نمبر۳… ’’میرے بھائی صاحب مرزا غلام قادر میرے قریب بیٹھ کر بآواز بلند قرآن کریم پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ ’’انا انزلناہ قریبا من القادیان‘‘ تو میں نے سن کر تعجب کیا کہ قادیان کا نام قرآن مجید میں لکھا ہوا ہے تب انہوں نے کہا یہ دیکھو لکھا ہوا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۷، خزائن ج۳ص۱۴۰) نمبر۴… ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا ذہنی ارتقاء آنحضرتﷺ سے زیادہ تھا۔ اس زمانہ میں تمدنی ترقی زیادہ ہوئی اور یہ جزوی فضیلت ہے جو آنحضرت مسیح موعود کو آنحضرتﷺ پر حاصل ہے۔‘‘ (ریویو قادیان جون ۱۹۳۵ئ) نمبر۵… ’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵) نمبر۶… ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیر احمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۹۰ از خلیفہ محمود احمد) نمبر۷… ’’غیر احمدی مسلمانوں کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔ حتیٰ کہ غیر احمدی معصوم بچے پر بھی جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۹۳) نمبر۸… ’’اب جبکہ اجتہادی غلطی ہر ایک نبی اور رسول سے بھی ہوئی ہے تو ہم بطریق تنزل کہتے ہیں کہ اگر ہم سے کوئی اجتہادی غلطی ہوئی بھی تو وہ سنت انبیاء ہے۔‘‘ (تریاق القلوب ص۱۶۷بقیہ حاشیہ متعلقہ نمبر۵۰، خزائن ج۱۵ص۲۹۰)