احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
الابصار‘‘ غیب دانی کی جو صفت خاص اﷲتعالیٰ نے اپنے واسطے مخصوص کر رکھی ہے اور جس کو باربار اپنے رسول مقبولﷺ کے زبانی بندوں کو سنایا اورجو اپنے رسول مقبول کو بھی عطا نہیں فرمائی۔ مرزاقادیانی کو عام طور پر منوں اور پلوں سے عطا فرمادی۔ بھلا ایسے دعوے کو کوئی تسلیم کر سکتا ہے۔ ’’ہذا بہتان عظیم‘‘ اسی لئے خدا نے قرآن پاک میں فرمادیا ہے۔ ’’یفترون علی اﷲ الکذب‘‘ اﷲتعالیٰ پر (جھوٹ) افتراء کرتے ہیں۔ چونکہ ان صریح آیتوں کے خلاف مرزاقادیانی مدعی ہیں کہ غیب کی باتیں خدا بتلادیتا تھا تو ’’بفحوائے البینۃ للمدعی‘‘ مرزاقادیانی کو ثبوت دینا چاہئے کہ وہ کن آیات سے ایسا دعویٰ کرتے ہیں۔ جب کہ انہوں نے کوئی ثبوت اس کا نہیں دیا ہے تو ان کا دعویٰ ’’یفترون علی اﷲ الکذب‘‘ میں داخل ہے۔ کیا اﷲ تعالیٰ نے مرزا قادیانی کا نام نبی رکھا؟ تیسرا دعویٰ مرزا قادیانی کا یہ ہے کہ ’’خدا نے میرا نام نبی رکھا، میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں۔‘‘اگر کوئی سوال کرے کہ اس امت میں نبی کس طرح ہو سکتا ہے؟ حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے نبوت پر مہر کردی ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے میرا نام نبی محض اس لئے رکھا کہ محمدمصطفیﷺ کی نبوت کا کمال ثابت ہو۔ کیونکہ نبی کا کمال ثابت نہیں ہو سکتا جب تک امت میں بھی وہ کمال ثابت نہ ہو اور کسی شخص پر نبوت ختم ہونے کے صرف یہ معنی ہیں کہ نبوت کے تمام کمالات اس پر ختم ہو گئے اور کمالات عظمیٰ میں سے یہ بات ہے کہ نبی دوسروں کو بھی اس کمال سے فیضیاب کرے اور یہ بات بغیر کسی نمونہ کے جو امت میں پایا جائے، ثابت نہیں ہو سکتی۔‘‘ اس دعویٰ پر مرزا قادیانی کے میں نے چار نمبر ڈالے ہیں۔ نمبروار اعتراض لکھوں گا۔ (۱) خدا نے مرزا قادیانی کا نام نبی کیونکر اور کس ذریعہ سے رکھا۔ تو کچھ نہیں بتلایا گیا۔ یہ دعویٰ بے ثبوت ہے ۔ کیا چاندی یا سونے یا ہیرے زمرد کے لوح پر لکھ کر مرزا قادیانی کے ہاتھ میں کوئی فرشتہ دے گیا یا آسمان سے وہ لوح مرزا قادیانی کے گود میں گر پڑی جس پر یہ لکھا ہوا تھا’’مرزا غلام احمد ولد غلام مرتضیٰ کا نام خدا نے نبی رکھا۔‘‘ ایسا دعویٰ تو مرزا قادیانی کا نہیں ہے تو کیا حضرت جبرئیل علیہ السلام نے خدا کا حکم لا کر سنایا؟ یہ دعویٰ بھی نہیں تو کیا خود خدا نے مرزا قادیانی کے روبرو آکر کہا؟ ایسا دعویٰ بھی نہیں پھر کس طرح اﷲ نے نبی نام رکھا میں نے تو بہت غور کیا کہ یا اﷲ وہ کون سا طریقہ اس طرح نام رکھنے کا ہو سکتا ہے تو مجھ سے بھی خدا نے اسی طریقہ سے فرمایا جس طرح مرزا قادیانی کا نام نبی رکھنا بیان کیا جاتا ہے کہ مرزاقادیانی کا یہ بیان غلط ہے۔ میں نے مرزا قادیانی کا نام ہرگز نبی نہیں رکھا۔ بلکہ خود